رونالڈو کے بغیر ہی پرتگال نے اٹلی کو ہرا کر تاریخ رقم کر دی

لزبن: پرتگال نے یو ای ایف اے نیشنز لیگ فٹبال کا آغاز اپنے پہلے ہی میچ میں اٹلی کو1-0سے ہرا کرکیا۔ ان دونوں کے درمیان یہ میچ پرتگال کے شہر لزبن کے لوز اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔میچ کا واحد گول آندرے سلوا نے کیا۔

1957کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پرتگال نے اٹلی کو کسی بڑے مقابلہ میں شکست دی ہے۔ قابل ذکر یہ ہے کہ پرتگال نے یہ میچ سوپر اسٹار فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر کھیلتے ہوئے جیتا ہے۔لیگ اے گروپ 3کے اس میچ میں پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہیں کر سکی تھی۔ لیکن دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں ہی آندرے نے گول کر کے پرتگال کو 1-0سے برتری دلادی ۔

یہ برتری آخر تک رہی اور پرتگال کی تاریخی کامیابی کا باعث بن گئی۔اٹلی کے منیجر رابورٹو مانسی نی نے ، جن کی منیجر شپ میں اٹلی کسی بڑے ٹورنامنٹ کا دوسرا ہی میچ کھیل رہی ہے،ہالینڈ کے خلاف ہوم میچ میں 1-1سے ڈرا کھیلنے کے بعد اس میچ کے لیے انہوں نے ٹیم میں 11تبدیلیاں کیں لیکن اس کے باوجود ان کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی ڈری سہمی اور پرتگال سے پھسڈی رہی۔اور ایک بار بھی وہ پرتگال کے لیے خطرہ بن کر نہیں منڈلائی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uefa nations league ronaldo less portugal beat italy in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply