یو اے ای نے زمبابوے کا ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب چکنا چور کر دیا

ہرارے : متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نے جہاں ایک طرف ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سوپر سکس میچ میں نازک موڑ پر اپنے اوسان بحال رکھتے ہوئے تین رنز سے زمبابوے کو شکست دے کر کسی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ملک پر پہلی کامیابی حاصل کرنے کااعزاز پایا وہیں دوسری جانب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا زمبابوے کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔
ہرارے اسپورٹس کلب کے میدان پر بارش سے متاثرہ40اوورز میں 230رنز ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے نے آخری اوور تک اپنی جیت کے امکان روشن رکھے ۔
لیکن جب آخری اوور میں فاسٹ بولر محمد نوید نے ، جنہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا،پورے اوور میں صرف ایک چوکا لگانے کا موقع دیا اور جس وقت اننگز کے آخری اوور کی چھٹی گیند پر جیت کے لیے5رنز کی ضرورت تھی اسٹیدیم میں ہندوستانی وکٹ کیپر دنیش کارتک کو یاد کیا جا رہا تھا۔لیکن نوید نے اس آخری گیند کو کارتک شاٹ نہیں بننے دیا اور اروین صرف دو رنز ہی دوڑ سکے۔
ایس سی ولیمز نے میچ جتانے کے لیے ایک زنبرددست اننگز کھیلی لیکن 80گیندوں پر5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے80رنز بناکر آؤٹ ہو گئیے اور یہیں سے زمبابوے فتح کی راہ سے بھٹک گیا۔
سکندر رضا نے 26گیندوں پر دو چوکوں اورا یک چھکے کے ساتھ34رنز بنائے۔محمد نوید نے رتین وکٹ لیے جبکہ روہن مصطفےٰ کو دو اور قدیر احمد و احمد رضا کے ایک ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل یو اے ای نے رمیز شیزاد کی 61بالوں پر چور چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59اور غلام شبیر کی 40رنز کی اننگز کی بدولت 47.5اووروں میں7وکٹ پر 235رنز بنائے ۔

Title: uae all but end zimbabwes world cup dream | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply