فیفا نے گوہاٹی کو بھی ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کرنے کی منظوری دے دی

گوہاٹی:اگلے سال انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے میچوں کی میزبانی کے لئے گوہاٹی کو ملک کے پانچویں شہر کے طور پر بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) سے ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ فیفا وفد اور مقامی کمیٹی کے حکام نے یہاں کا دورہ کرنے کے بعد گوہاٹی کے اسٹیڈیم اور ٹریننگ خصوصیات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شمال مشرقی شہر کو فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے اپنی منظوری دے دی۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جیویر سیپی نے کہا کہ نئی ریاستی حکومت کے ساتھ ہماری مفاہمت بہت اچھی ہے اور اس سے گوہاٹی کو منتخب کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ہندستان میں فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کی اہمیت کو سمجھتی ہے اور انہوں نے اپنی مکمل حمایت دی ہے جس سے گزشتہ 45 دنوں میں بہت تیزی سے کام ہوا ہے۔
وزیر اعلی سربانند سونووال کے آسام کو اسپورٹس سینٹر بنانے کا مقصد بھی یہ ظاہر کرتا ہے۔اس دوران آسام کے کھیل سیکرٹری اجے تیواری بھی موجود تھے۔ تیواری نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اسٹیڈیم اور پریکٹس گراؤنڈ کو اپ گریڈ کرنے میں بہت محنت کی ہے اور ہم فیفا کے فٹ بال ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کے لئے آسام کو منتخب ہونے سے بہت خوش ہیں۔گوہاٹی سے پہلے کوچی، نوی ممبئی، گوا اور نئی دہلی کو بھی فیفا عالمی کپ کے لیے میزبانی کا ذمہ سونپا گیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U17 world cup venues guwahati kochi goa delhi mumbai ratified in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply