ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 3-0سے روند ڈالا، شہبازندیم نے دو گیندوں پر دو وکٹ لیے

رانچی: بلے بازوں خاص طور پر روہت شرما اور اجنکیا رہانے کی شاندار بلے بازی اور پھر فاسٹ اور اسپن بولنگ کے ملے جلے اٹیک کی مدد سے ہندوستان نے میزبا ن جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں بھی202رنز سے شکست دے کر 3-0سے وائٹ واش کر دیا۔

ہندوستان کی پہلی اننگز کے اسکور9وکٹ پر497رنز ڈکلیر کے جواب میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو پہلی باری میں 162رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد فالو آن کراتے ہوئے دوسری اننگز میں بھی 133جیسے قلیل اسکور پر آؤٹ کر دیا۔ڈی بریون 49بالوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے30رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جی ایف لنڈے نے 55گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 27 ، پیڈت نے 73گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ23،ایلگر نے 29گیندوں پر تین چووں کی مدد سے16اور کیسو ربادا نے16گیندوں پر 12رنز بنائے اور تین چوکے لگائے۔

فاسٹ بولروں محمد شامی نے تین اور امیش یادو نے دو وکٹ لیے جبکہ لیفٹ آرم اسپنرز شہباز ندیم نے دو اور رویندر جڈیجہ نے ایک وکٹ لی ۔ آف اسپنر روی چندر اشون کو بھی ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 162پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ زبیر حمزہ62رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انہوں نے اپنی اننگز میں79گیندوں کا سامنا کیا اور10چوک اور ایک چھکا لگایا۔لنڈے نے 81گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے37اور ٹی بوما نے72گیندوںپر5چوکوں کے ساتھ32 رنزبنائے۔امیش یادو نے تین وکٹ لیے جبکہ محمد شامی، شہباز ندیم اور رویندر جڈیجہ کو دو دو وکٹ ملیں۔روہت شرما کو میچ میں ڈبل سنچری بنانے پر مین آف دی میچ اور سریز میں تین سنچریاں بنا کر سب سے کامیاب بلے باز ہونے کے اعزاز میں مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two in two for nadeem as india wrap up 3 0 sweep in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.