ترک فٹبال فیڈریشن نے فوجی بغاوت میں ملوث 105 ملازمین برطرف کردیے

استنبول: ترک فٹ بال فیڈریشن نے حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش میں شامل کچھ امپائروں سمیت کل 105 ملازمین کو برخاست کردیا ہے۔ فیڈریشن نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ امپائر، لائن مین، قومی اور علاقائی مبصرین سمیت تمام 105 ملازمین سے معاہدہ ختم کررہی ہے۔
گزشتہ ماہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک فوج، عدلیہ،عوامی خدمات اور تعلیم سے متعلق کل 60 ہزار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے یا برخاست کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی میں 15 جولائی کو حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش کی سرکاری جانچ کے دوران فٹ بال فیڈریشن بورڈ کے تمام ممبران نے دو دن پہلے استعفی دے دیا تھا۔ ترکی نے امریکہ میں خود خود جلاوطن عالم دین فتح اللہ گولین پر فوجی بغاوت کرانے کا الزام لگایا ہے۔
حالانکہ مولوی گولین نے اس سازش میں کسی بھی طرح شامل ہونے کی تردید کی ہے اورفوجی بغاوت کی مذمت بھی کی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkeys football federation sacks 105 staf in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply