یورو2020کوالی فائرز میں ترکی نے مالدوا کو 4-0سے روند ڈالا

کشینیف (مالدوا): ترکی نے گذشتہ روز یورو 2020کوالی فائرز کے گروپ ایچ کے ایک میچ میں مالدوا کو 4-0سے شکست دے دی۔قو،ی دارالخلافہ کشینیف کے زیمبرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس یکطرفہ میچ میں ترکی نے مالدوا کی فٹبال ٹیم کو کھیل کے ہر شعبہ میں آخری وقت تک بری طرح پسپا کیے رکھا ۔ترکی کی طرف سے گول کرنے کی ابتدا انگلستان کے فٹبال کلب ایورٹن کی جانب سے کھیلنے والے جنک توسون نے 37ویں منٹ میں تنہا کوششوں سے کیا۔وہ گیند کو قابوکرکے ہاف لائن سے حریف کی ڈی کی طرف دوڑے اور باہر نکل آنے والے گول کیپر کو مغلوب کرتے ہوئے ڈی کے اندر گھس گئے اوربڑے اطمینان سے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔20منٹ بعد ہی ترکی کے ہی فٹبال کلب فین بارچ ایس کے کی جانب سے کھیلنے والے دینیز تروک نے کافی دور سے لی گئی فری کک پر ایسا زناٹے دار شاٹ مارا کہ گیند ہوا میں تیرتے ہوئے گول کیپر کے سرپر سے سیدھے گول پوسٹ کے اندر جا گھسی۔79ویں منٹ میں جنک توسون نے کراس بار سے ٹکرا کر واپس آنے والیحقان تشالہان اوغلو کی وولی کو سر کی جنبش سے گول پوسٹ کا رخ دکھا دیا ۔88ویں منٹ میں فرانس کے کلب لیلے سے کھیلنے والے یوسف یزیقی نے بہت خوبصورت گول کر کے اسکور4-0کر دیا جو آخر رک یہی رہا۔ یہ چوتھا گول یوسف کا ترکی کے لیے کیا گیا پہلا گول تھا۔ایک دیگر میچ میں فرانس نے اندورا کو 3-0سے اور البانیہ ے آئس لینڈ کو 4-2سے شکست دی۔
Turkey beats Moldova in EURO 2020 football qualifiers

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey beats moldova in euro 2020 football qualifiers in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.