ہاکی جادوگردھیان چند کے یوم پیدائش پر طلبہ کا دوڑ مقابلہ

حیدرآباد:ہاکی کے مشہور کھلاڑی دھیان چند کی یوم پیدائش کے موقع پر تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال ضلع میں طلبہ کے لئے رن کا اہتمام کیا گیا۔ تلنگانہ کانگریس کی رکن اسمبلی ڈی کے ارونا اور کلکٹر رجت کمار نے جھنڈی دکھا کر اس رن کا آغاز کیا۔
اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی کے ارونا نے کہاکہ تلنگانہ میں ضلع اور ریاستی سطح کے کھیل کود کے مقابلے منعقد کئے جانے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میںیہ مقابلے منعقد کئے گئے تھے، اسی طرح یہاں یہ مقابلے منعقد کئے جانے چاہئے۔
انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فٹ بال،کبڈی اور دیگر کھیلوں کا بھی اہتمام کیا جائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tribute to hockey wizard dhyan chand in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply