نیوزی لینڈ میں کلب میچ کے دوران ہند نژاد کرکٹرکاانتقال

ڈونیڈن: ہندنژاد کیوی کرکٹر ہریش گنگا دھرن کی نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے موت واقع ہو گئی۔

موصول اطلاع کے مطابق 33سالہ ہریش اتوار کو ڈونیڈن میں گرین آئس لینڈ کرکٹ کلب کی جانب سے میچ کھیل رہے تھے۔میچ میں دو اوور کی بولنگ کرنے کے بعد ہریش نے کہا کہ انہیں سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے۔یہ کہہ کر وہ میدان میں چت لیٹ گئے۔

ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں اٹھانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اٹھ نہیں پائے۔انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہریش ایک دم فٹ تھے۔وہ ایک بہترین آل راؤنڈر تھے۔ گرین آئس لینڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے وہ اننگز کا آغاز کرتے تھے اور بولنگ بھی کرتے تھے۔

وہ گرین آئس لینڈ کے لیے پچھلے چھ سیزن سے کھیل رہے تھے۔ہریش ڈونیڈن میںرہتے ہیں ۔بیوی نشا کے علاوہ ان کی ایک تین سالہ بیٹی گوری ہے۔ہریش گنگا دھرن کیرل کے شہر کوچی کی رہائشی تھے اور پانچ سال پہلے اپنی اہلیہ کے ساتھ نیوزی لینڈ چلے گئے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tragic death on the cricket field in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.