گیل اور نرائن سمیت چوٹی کے تمام کھلاڑیوں کی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار

بارباڈوس:ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈنے چوٹی کے کرکٹروں کے ساتھ ادائیگی کے تنازعے کے معاملے کو عارضی طورپر حل کر لیا ہے جس کے بعد کرس گیل اور سنیل نارائن جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں واپسی بھی طے ہو گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے تقریباً تمام سرکردہ کھلاڑیوں کا کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی ) کے ساتھ گزشتہ چند سال سے تنازعہ چل رہا تھا اور اسی کی وجہ سے سال 2014 میں ٹیم نے ہندوستان کا دورہ بیچ میں ہی احتجاجاً چھوڑ دیا تھا۔ بورڈ اس کے بعد سے صرف ان کھلاڑیوں کو منتخب کر رہا ہے جو گھریلو کرکٹ کھیلتے ہوں۔ اس پالیسی کی وجہ سے ملک کے تقریبا تمام عظیم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں جو دنیا بھر کی مختلف ٹوئنٹی 20 لیگ میں کھیلتے ہیں۔ سی ڈبلیو آئی نے ایک بیان میں بتایا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ادائیگی کے تنازعے کو حل کرنے کے لئے ایک معاہدہ تیار کر لیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں اور بورڈ کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑی ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے اچھی کارکردگی کر سکیں۔
اس معاہدہ سے کرس گیل، سنیل نارائن، ڈیون براوو، کیرون پولارڈ اور سیموئیل بدری جیسے کھلاڑی جو فی الحال مختلف ممالک میں ٹوئنٹی 20 لیگ پر کھیلتے ہیں وہ قومی ٹیم کے لئے 50 اوور کے فارمیٹ میں کھیل سکیں گے۔سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں ویسٹ انڈیز کی محدود اوور کے فارمیٹ میں کارکردگی کافی خراب ہوگئی ہے اور وہ اس سال چیمپئنز ٹرافی تک کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ ویسٹ انڈیز فی الحال دنیا میں نویں نمبر کی ون ڈے ٹیم ہے اور اس کے سامنے فی الحال 2019 عالمی کپ میں خود کوالیفائی نہ کر پانے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جانی گریوے نے کہا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ فی الحال عالمی کپ کے لیے ہمارا خود ہی کوالیفائی کرنا کافی مشکل ہے۔ ایسے میں ہم کوالیفائی ٹورنامنٹ پر توجہ دیں گے کیونکہ اگلے چھ ماہ میں ہمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ صرف آٹھ ون ڈے میچ ہی کھیلنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے سب سے بہترین کھلاڑیوں کو دستیاب کرائیں جو ان اہم میچوں میں ہمارے لیے اچھا کھیل سکیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Top players set for west indies odi return in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply