لیتھم کی سنچری اور ٹیلر کی ہاف سنچری نے نیوزی لینڈ کی اننگز سنبھال لی

ہملٹن: نیوزی لینڈ نے انگلستان کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کے پہلے روز افتتاحی بلے با زٹام لیتھم کی شاندار سنچری کی مدد سے3 وکٹ کے نقصان پر 173رنز بنا لیے۔

لیکن بارش ہو جانے کے باعث میچ صرف54.3اووروں کا ہی ہو سکا۔اگرچہ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 39رنز پر ہی افتتاحی بلے باز جیت راول اور کپتان کین ولیمسن کے آو¿ٹ ہو جانے سے ایسا محسوس ہونے لگا کہ شاید ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا ولیمسن کا فیصلہ غلط تھا۔لیکن لیتھم اور روز ٹیلر نے اننگز کو سنبھالااور تیسرے وکٹ کے لیے116رنز کی پارٹنر شپ کر کے ٹیم کو ایک بڑے اسکور کی جانب گامزن کر دیا۔ ٹیلر100گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے53رنز بنا کر ووکس کے دوسرے شکار بن گئے۔

جبکہ راول 5رنز بنا کر کرس براڈ کی گیند پر اور ولیمسن 4رنز بنا کر ووکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔لیتھم 164گیندوں پر 15چوکوں کی مدد سے101رنز بنا کر غیر مفتوح ہیں۔ پہلے روز نیوزی لینڈ کی جو تین وکٹ گرے اس میں ووکس نے دو وکٹ لیے۔جبکہ براڈ کو ایک وکٹ ملی۔ بارش کے باعث تیسرے سیشن میں کھیل نہ ہونے کے باعث دوسرے روز کا کھیل آدھے گھنٹے پہلے شروع ہو جائے گا۔

انگلینڈ نے زخمی جوز بٹلر کو ڈراپ کر کے زیک کرالی کو اور جیک لیچ کی جگہ کرس ووکس کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی دو تبدیلیاں کیں ۔ اس نے زخمی کولن ڈی گرینڈ ہوم کی جگہ ڈیرل مچل اور ٹرینٹ بولٹ کی جگہ میٹ ہنری کو 11میں شامل کیا ہے۔ انگسلاتن کی طرف سے کرالی اور نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل ٹسٹ ڈیبو کر رہے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tom latham century drives the first day agenda for new zealand in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.