چین کے 15اولمپک ویٹ لفٹرزڈوپ ٹیسٹ میں فیل ،تمغے بھی واپس لیے جاسکتے ہیں

زیورچ: بیجنگ اولمپک کے میزبان چین کی تین خواتین چیمپئن سمیت 15 ویٹ لفٹر آٹھ برس بعد پھر سے کرائے گئے ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے ہیں اور اس کے بعد اب ان پر تمغہ چھیننے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (آئی ڈبلیو ایف) نے بدھ کو اس کی اطلاع دی۔ فیڈریشن نے بتایا کہ ان ویٹ لفٹروں کے بیجنگ اولمپکس کے نمونوں کا آٹھ برس بعد پھر سے جدید طریقے سے ٹیسٹ کیا گیا جو اس وقت کی ٹیکنالوجی سے زیادہ آگے ہے۔ پھر ہوئے ٹیسٹ میں یہ تمام ناکام پائے گئے ہیں اور اب ان سے ان کا تمغہ چھینا جا سکتا ہے۔ آئی ڈبلیوایف نے بتایا کہ ان 15 ویٹ لفٹروں کو پہلے ہی عارضی طور پر معطل کیا جا چکا ہے۔
ہنگری میں واقع آئی ڈبلیو ایف نے کہا کہ ان میں سے تین چین کی خاتون ویٹ لفٹر بھی ہیں اور یہ تینوں بیجنگ اولمپکس کی گولڈ میڈلسٹ ہیں۔آئی ڈبلیو ایف نے بتایا کہ ان ویٹ لفٹروں میں شامل تین چینی کھلاڑیوں چین جیجیا (48 کلوگرام)، لیو چنگ ہونگ (68 کلوگرام) اور کاو لئی (75 کلوگرام) نے طلائی تمغے جیتے تھے۔
ترکی کے ویٹ لفٹرسبیل اوجکان (48 کلوگرام) کا چاندی کا تمغہ پہلے ہی چھینا جا چکا ہے۔ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہے 11 ویٹ لفٹروں کو پہلے ہی معاملے کے حل ہونے تک اس سال جولائی میں معطل کیا جا چکا ہے۔
خیال ر ہے کہ اس سال جون اور جولائی میں دوبارہ نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں فیل ہو جانے پر 10 ویٹ لفٹروں کو معطل کر دیا گیا تھا۔ان ویٹ لفٹروں نے بیجنگ اولمپکس میں حصہ لیا تھا۔ ان میں پانچ نے میڈل جیتنے تھے۔ “

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three gold medalists from beijing olympics fail doping retests in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply