وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کو پوری ٹیم کی محنت کا صلہ بتایا

اندور:ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 321 رن کے بڑے فرق سے جیت اور نیوزی لینڈ کے خلاف 3۔0 سے کلین سویپ کرنے کے بعد منگل کو کہا کہ یہ مکمل طورپر ٹیم کی سیریز جیت ہے۔ وراٹ نے تیسرا ٹیسٹ چوتھے دن ہی ختم ہو جانے کے بعد کہا، “یہ مکمل طورپر ٹیم کی سیریز جیت ہے۔اس میں کسی ایک شخص کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی شراکت داری ہے۔
اشون نے پوری ہی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جڈیجہ نے پہلے میچ میں بلے سے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ساہا اور روہت نے دوسرے ٹیسٹ میں اہم اننگز کھیلیں۔ کپتان نے اشون کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ان کی عالمی رینکنگ پر ہمیشہ بات کرتے رہتے ہیں۔ ہم ہر سیریز کے بعد ان کے مین آف دی سیریز ہونے پر بات کرتے ہیں۔اب تو وہ ساتویں بار مین آف دی سیریز بن گئے ہیں۔ میں انہیں اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: This is a proper team series win says kohli in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply