فرانسیسی فٹبالرتھیاری ہنری انڈین سوپر لیگ ٹورنامنٹ میں کولکاتا۔ممبئی میچ دیکھنے آئیں گے

کولکاتا: فرانس کے سابق مایہ ناز فٹبال کھلاڑی ہنری انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) ٹورنامنٹ میں ایٹ لیٹکو ڈی کولکاتااور ممبئی کے درمیان ہونے والے مقابلے کو دیکھنے کے لئے 25 اکتوبر کو ہندوستان آئیں گے۔ اسپورٹس کمپنی پیوما نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
ہنری کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں اور اسی سلسلے میں ایک پروگرام میں حصہ لینے وہ یہاں آئیں گے اور اس دوران وہ رویندر سروور اسٹیڈیم میں کولکاتا اور ممبئی کے درمیان ہونے والے آئی ایس ایل مقابلے کا بھی لطف اٹھائیں گے۔ میچ دیکھنے کے اگلے روز وہ ممبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ دوسرے فٹ بال کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کے درمیان اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ابھیشیک گنگولی نے کہا کہ ہنری کے ہندوستان آنے پر ہم کافی پرجوش ہیں۔ وہ آئی پی ایل میچ دیکھنے بھی جائیں گے۔ اس دوران شائقین کو انہیں قریب سے دیکھنے کو موقع ملے گا۔ انتالیس سالہ ہنری اس وقت بیلجیم قومی فٹ بال ٹیم کے معاون کوچ ہیں۔ انگلش فٹ بال کلب آرسینل کے لئے سب سے زیادہ گول کرنے والے ہنری نے 2003-04 میں اپنی ٹیم کو انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل ) کا خطاب جتوایا تھا۔ اس کے علاوہ وہ اسپیشن کلب بارسلونا کے لئے بھی کھیل چکے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thierry henry to grace atletico de kolkatas home in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply