برازیل نے دوسرا اولمپک گولڈ میڈل جیتا

ریو ڈی جینریو: (یو این آئی) برازیل کے تھیاگو براز ڈی سلوا نے دلچسپ مقابلے میں اولمپک کھیلوں کے میزبان اپنے ملک کو پول والٹ کا پہلا اور ریو کھیلوں کا دوسرا طلائی تمغہ دلا دیا۔ عالمی ریکارڈ یافتہ فرانس کے ریناڈ لیویلینے کو چاندی کا تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا۔ ابتدائی دو کوششوں میں ناکام رہنے کے بعد ڈاکٹر سلوا نے 6.03 میٹر کا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
وہیں فرانسیسی کھلاڑی دو بار اس مارک تک پہنچنے میں ناکام رہے اور انہیں 5.98 میٹر کے ساتھ چاندی کے تمغہ پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔ امریکہ کے سیم کیڈرکس 5.85 میٹر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے اور انہیں کانسہ کا تمغہ حاصل ہوا۔ سال 1984 میں جواکم کروز کے بعد سے یہ ایتھلیٹکس میں برازیل کا پہلا اولمپک طلائی تمغہ ہے۔ اس کامیابی کے بعد 22 سالہ براز ڈی سلوا نے کہا کہ ان کے لئے یہ گولڈ میڈل بہت معنی رکھتا ہے اور یہ لاجواب ہے۔ چھ میٹر سے اوپر یہ میری پہلی چھلانگ ہے۔
میرے ہم وطن مجھے جیتتے ہوئے دیکھنا چاہ رہے تھے۔ ناظرین کی بھیڑ مجھے بہت حوصلہ دے رہی تھی جس سے مجھے اپنی تکنیک پر توجہ مرکوز کرنے میں بھی وقت لگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thiago braz da silva wins brazils second gold medal of games in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply