سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس کرکٹ بورڈ چیرمین نجم سیٹھی پر برسے

اسلام آباد: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کے اس تبصرے پر کہ پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کا فقدان ہے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

نجم سیٹھی نے بی بی سی اردو کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی کے ان خیالات کی توثیق کی تھی کہ پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ نہیں ہے۔

دنیا کے چند خطرناک فاسٹ بولروں میں سے ایک وقار یونس نے ایک ٹوئیٹ مین انٹرویو کے حوالے سے یو آغاز کیا”بولنے سے پہلے تولیں،برائے کرم قوم کو ناخواندہ کہنا چھوڑیں ۔

وہ تعلیم یافتہ لوگوں سے بہتر ہیں۔پاکستان مین ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ابھی زیادہ دن نہیں گذرے پاکستان نے پچھلے مہینے ہی زمبابے کے ہرارے اسٹیڈیم میں ٹرائینگولر سریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو ایک بڑا اسکور محض4وکٹ کے نقصان پرپورا کر کے ٹرافی جیتی۔

علاوہ ازیں پاکستان ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میںبھی پہلی پوزیشن پر ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: there is no talent in pakistan waqar hits back at najam sethi for endorsing afridis views in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply