عظیم کرکٹر حنیف محمد 81سال کی عمر میں انتقال کر گئے

کراچی: ٹسٹ کرکٹ میں طویل ترین اننگز کھیلنے والے عظیم پاکستانی بلے باز حنیف محمد کی زندگی کی اننگز 81سال کی عمر میں اس وقت ختم ہو گئی کراچی کے آغا خان اسپتال میں ان کے معالجین نے ان کے انتقال کرجانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔
اس سے قبل بھی ڈاکٹروںنے اس وقت ان کے انتقال کا اعلان کر دیا تھا جب ان کے دل کی دھڑکن رک گئی تھی۔ لیکن چھ منٹ تک دل ساکت رہنے کے بعد پھر دھڑکنے لگا تھا۔اور ان کے بیٹے شعیب محمد نے اپنے والد کے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھاکہ ڈاکٹروں نے چھ منٹ ان کے دل کی دھڑکن بند ہونے کی وجہ سے ان کے انتقال کا اعلان کر دیا تھا لیکن وہ زندہ ہیں جو ہمارے لئے سب سے بڑی بات ہے۔
حنیف محمد کے بیٹے شعیب محمد نے ہی اس سے قبل اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔81 سالہ حنیف محمد پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور 2013 میں لندن میں ان کی سرجری ہوئی تھی تاہم گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں حالت بگڑنے پر مصنوعی تنفس پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
حنیف محمد کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد سابق کرکٹر اور دیگر حلقوں کی جانب سے تعزیت کے اظہار کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے حنیف محمد پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے پہلے عظیم بلے باز تصور کیے جاتے ہیں اور پاکستان کو ٹیسٹ درجہ دلانے میں ان کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 12 سنچریوں اور 15 نصف سنچریوں کی مدد سے تین ہزار 915 رنز بنائے۔ لٹل ماسٹر’ کے نام سے مشہور حنیف کی پیدائش 21 دسمبر 1934 کو غیر منقسم ہندوستان کے جونا گڑھ میں ہوئی تھی۔ 1952۔53 سے 1969۔70 کے سیزن کے درمیان 55 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے حنیف نے 43.98 کے شاندار اوسط سے 3915 رنز بنائے جس میں 12 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
حنیف کو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔سال 1957۔58 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن ٹیسٹ میں 337 رنز کی ان میراتھن اننگز کرکٹ کی تاریخ کی بہترین اننگز میں شمار ہے جس کی بدولت پاکستان وہ ٹیسٹ ڈرا کرانے میں کامیاب رہا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The original little master pakistans hanif mohammad dies aged 81 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply