اسپین کے ٹینس کھلاڑی ریبیریو پر آٹھ ماہ کی پابندی

لندن: (یو این آئی) ہسپانوی ٹینس کھلاڑی سیموئیل ریبیریو نواراتے کو سٹہ اور بدعنوانی کے الزام میں ملوث پائے جانےکے بعد ان پر ٹینس انٹیگریٹی یونٹ (ٹی یو) نے ایک ہزار ڈالر جرمانے کے ساتھ آٹھ ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔
ٹینس انٹیگریٹی یونٹ نے بتایا کہ تحقیقات میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ ٹینس کھلاڑی نے جنوری 2013 سے مارچ کے درمیان ہوئے میچوں میں 28 مرتبہ سٹے بازی کی تھی حالانکہ ان میں سے کوئی بھی میچ انہوں نے نہیں کھیلا تھا۔
24 سالہ ہسپانوی کھلاڑی جولائی 2016 میں اپنے کیریئر میں 723 ویں نمبر پر پہنچے تھے جو ان کی بہترین درجہ بندی ہے۔ ٹی یو نے بتایا کہ نواراتے نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں اس طرح کی سرگرمیوں میں شامل نہیں رہیں گے لہذا ان پر عائد آٹھ ماہ کی پابندی میں سے چار مہینے کی معطلی کی پابندی ہوگی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tennis spanish player banned for eight months for betting offences in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply