ویسٹ انڈیز نے ہند کے خلاف ٹی ٹونٹی سریز 1-0سے جیت لی

فلوریڈا:ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی ٹوئنٹی۔20 سیریز کا دوسرا اور آخری میچ اتوار کو بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا اور پہلا میچ جیتنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 1۔0 سے سیریز اپنے نام کر لی۔
پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ایک رن سے جیت درج کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ہندوستان کے فاسٹ و اسپن کے ملے جلے اٹیک کے آگے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کی ایک نہ چلی اورسریز کے پہلے میچ میں20اووروں میں محض 6وکٹ پر245رنز بنانے والی یہی ویسٹ انڈیز ٹیم اس بار 19.4میں ہی صرف143رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
لیگ اسپنر امت مشرا 24 رن پر تین وکٹلے کر کامیاب بولر رہے جبکہ آف اسپنر روی چندرن اشون نے 11 رنز کے عوض دو وکٹ لیے۔ فاسٹ بولر محمد شامی نے بھی2وکٹ لیے۔ 144 رن کے ہدف کا تعاقب کر تے ہوئے جس وقت ہندستانی ٹیم نے 2.0 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 15 رن بنا ئے تبھی بارش شروع ہو گئی۔
جو مقررہ وقت میں نہیں رکی جس کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہیں ہو سکا اور میچ منسوخ کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے میچ میں ایک رن سے جیت درج کی تھی اور دوسرے میچ کے منسوخ ہونے سے ویسٹ انڈیز نے یہ سیریز 1۔0 سے جیت لی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Technical delay rain ends game in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply