ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے نے افغانستان کو154رنز سے ہرایا

شارجہ: زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میچ میں فغانستان کو154رنز سے شکست دے بالکل ویسی ہی کہانی دوہرائی جو پہلے میچ میں افغانستان نے کہی تھی۔
جس طرح پہلے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 334رنز بنانے کے بعد زمبابوے کو 179رنز پر آؤٹ کر کے میچ154رنز سے جیت لیا تھا ٹھیک اسی طرح زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50میں 334رنز بنائے ۔335رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 30.1اووروعں میں محض179رنز پر اپنی ساری وکٹیں گنوا دیں۔
پہلے میچ میں سنچری بنا کر ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھنے والے رحمت شاہ دوسری اننگز میں بھی43رنز بنا ئے لیکن اس بار ان کی یہ اننگز بے سود رہی۔ دولت زرداں نے 29گیندوں پر 2چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے47رنز بنائے جبکہ محمد نبی نے 28گیندوں پر 3چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے31اور محمد شہزاد و مجیب الرحمٰن نے 15،15رنز بنائے۔
زمبابوے کی طرف سے کریمر چار وکٹ لے کر کامیاب باؤلر رہے چھتاراکو تین اور موسیٰ کو دو وکٹ ملے۔اس سے قبل زمبابوے نے وکٹ کیپر بلے باز برینڈٹیلر کی شاندار سنچری اور سکندر رضا کی 92رنزکی طوفانی اننگز کی مدد سے 5وکٹ پر 333رنز بنائے۔ٹیلر نے 121رنز کی اننگز میں ہانچ چوکے اور8چھکے لگائے۔سکندر رضا نے92رنز کی اننگز میں 74گیندوں کا سامنا کیا اور 9چوکے و 4چھکے لگائے۔برینڈن ٹیلر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taylors first ton after return levels series in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply