سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں تسکین احمد کی ہیٹ ٹرک

دامبولا: بنگلہ دیش کے تیز گیند باز تسکین احمد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف یہاں دوسرے ون ڈے میچ میں مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹ حاصل کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی۔ تسکین اپنی اس ہیٹ ٹرک کارکردگی کے بعد بنگلہ دیش کے پہلے ایسے گیندباز بن گئے ہیں جنہوں نے سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ون ڈے میچز میں وہ ہیٹ ٹرک کرنے والے پانچویں بنگلہ دیشی گیندباز بھی بن گئے ہیں۔ سری لنکا کی اننگز کے بعد بارش نے میچ میں خلل ڈالا اور بنگلہ دیش کی ٹیم بلے بازی کرنے اتر ہی نہیں پائی۔ امپائروں نے بعد میں بغیر کسی نتیجے کے میچ کو ڈرا قرار دیا۔
تین سال قبل بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والے تسکین نے اب تک 25 ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 40 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ تسکین نے اس میچ کے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک لی۔ انہوں نے تیسری، چوتھی اور پانچویں گیند پر سری لنکا کے بلے باز ایسیلا گنارتنے، سرنگا لکمل اور نوان پردیپ کے وکٹ لے کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔تسکین نے اس میچ میں 47 رن دے کر کل چار وکٹ حاصل کئے۔ تسکین کی شاندار گیندبازی سے بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ایک گیند باقی رہتے 311 رن پر سمیٹ دیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے کشال مینڈس (102) اور اپل تھرگا (65) کی شاندار اننگز کی مدد سے 49.5 اوور میں 311 رن بنائے تھے۔ بنگلہ دیش نے پہلا ون ڈے جیت لیا تھا اور دوسرے میچ کے بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد تین میچوں کی سیریز میں اسے ایک۔صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہو گئی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taskin shines with hat trick in sri lanka in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply