بنگلہ دیشی بلے بازوں تمیم اور مشفق نے نیا ریکارڈ قائم کیا

اوول:بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف چمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیا ریکارڈ بنا دیا۔ اوول میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں مشفق الرحیم اور تمیم اقبال نے تیسری وکٹ کیلئے 166 رنز کی شراکت قائم کر کے ایشیا سے باہر بنگلہ دیش کیلئے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ قائم کردیا۔
تمیم اقبال 128 اور 79 رنز بنا کر یکے بعد دیگرے دو گیندوں پر پویلین لوٹے۔اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ 2015 میں مشفق الرحیم اور محموداللہ نے انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا اور 141 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے کسی بھی وکٹ کیلئے ون ڈے میں سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بھی مشفق الرحیم اور تمیم اقبال کے پاس ہی ہے جنہوں نے پاکستان کے خلاف 178 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tamim and mushfiqur set new bangladesh record in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply