عمران طاہر کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے ملتان سلطانز نے کوئٹہ کو 9وکٹ سے ہرایا

شارجہ:جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں تیسری فتح اپنے نام کر لی۔ شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں103رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنرز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے پہلی وکٹ کے لیے ہی ہاف سنچری کی پارٹنر شپ کر کے ٹیم کی فتح کی بنیادڈالی ا ان دونوں نے 66 رنز کی پارٹنر شپ کی۔احمد شہزاد 35 گیندوں پر 27 رنز بنانے کے بعد حسان خان کا شکار بنے۔
لیکن اس کے بعد سلطانز کو ہدف تک پہنچنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور انہوں نے 20 گیندوں قبل ہی9 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے ایونٹ میں تیسری فتح اپنے نام کر لی۔کمار سنگاکارا 51 اور صہیب مقصود 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرسہیل تنویر کو عمدہ باو¿لنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کے سوا کوئی بھی بلے باز متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکا جنہوں نے 30 رنز بنائے۔ایک موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 12 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ باآسانی 150 رنز بنانے میں کامیاب رہیں گے لیکن گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کے غیر ذمے دارانہ کھیل اور ملتان سلطانز کے باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔
اس کے بعد سہیل تنویز نے لگاتار گیندوں پر محمد نواز اور سرفراز کو چلتا کیا جس کے بعد عمران طاہر نے اگلے ہی اوور میں لگاتار تین گیندوں پر حسان خان، جان ہیسٹنگز اور راحت علی کو آو¿ٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر کے کوئٹہ کی ٹیم کو102رنز پر ہی ڈھیر کر دیا۔ سلطانز کی تباہ کن باو¿لنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم نے آخری پانچ وکٹیں صرف ایک رن کے اضافے سے گنوادیں۔ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر اور عمران طاہر نے تین، تین وکٹ لیے ۔

Title: tahir hat trick helps multan breeze to victory | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply