ورلڈ کپ کرکٹ2019:عمران طاہر اور ڈی کوک نے جنوبی افریقہ کو پہلی فتح دلائی

کارڈیف:بارش سے متاثرہ میچ میں جو48اووروں کا کر دیا گیا تھا،افغانستان کو 9وکٹ سے ہرا کر رواں آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہلی جیت حاصل کر کے پوائنٹس حاصل کرنے والوں میں اپنا نام لکھوا لیا۔ 126کا ہدف جنوبی افریقہ نے افتتاحی بلے باز کونٹن ڈی کوک کی شاندار ہاف سنچری اور ساتھی افتتاحی بلے باز ہاشم آملہ41رنز کی عمدہ اننگز کی مدد سے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔آملہ نے 83گیندوں کا سامنا کیا اور چار چوکے لگائے۔

آو¿ٹ ہونے والے واحد بلے باز ڈی کوک تھے جنہوںنے 72گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے68رنز بنائے ۔ہاشم آملہ 41اور فیلو کوایو 17گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھککے کے ساتھ 17رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پوری ٹیم 34.1اووروں میں125رنز پر ڈھیر ہو گئی۔افغانستان کی بیٹنگ صف میں تباہی مچانے کا سہرا لیگ اسپنر عمران طاہر کے سر جاتا ہے جنہون نے 4وکٹ لیے جبکہ فاسٹ بولر ہنری مورس نے عمران کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے3وکٹ لیے۔

اگرچہ پہلے بلے بازی کے لیے مدعو کیے جانے پر حضرت اللہ اور نور علی زدران نے 8اووروں میں39رنز کی پارٹنر شپ کر کے افغانستان کو ایک اچھا اسٹارٹ دیا جسے رحمت شاہ اور زدران نے 56تک پہنچا کر اور نکھارا لیکن رحمت شاہ کے آو¿ٹ ہوتے ہی وکٹیں گرنے کی جھڑی سی لگ گئی اور محض21رنز کے اضافہ کے بعد مزید5کھلاڑی آو¿ٹ ہو گئے۔جس سے ایسا محسوس ہونے لگا کہ شاید افغانستان 100کا ہندسہ بھی نہیں چھو سکے گا لیکن راشد خان نے 25گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے35رنز بنا کر افغانستان کو100کا ہندسہ پار کر کے 125 اسکور بنانے کا موقع دیا۔

حضرت اسللہ نے23گیندوں پر 3چوکوں کی مددد سے22رنز بنائے جبکہ نور علی زدران نے58گیندوں پر32رنز بنائے اور 4چوکے لگائے۔افغانستان کے 8بلے باز ڈبل فیگر تک نہ پہنچ سکے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر اور مورس کے علاوہ فیلوکوایا نے دو اور ربادا نے ایک وکٹ لی۔عمران طاہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tahir de kock give south africa first world cup points in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.