ہاشم آملہ کی سنچری اور عمران کے 7وکٹ کی مدد سے جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو139رنز سے ہرایا

سینٹ کٹس: ہاشم آملہ کی شاندار سنچری اور لیگ اسپنر عمران طاہر کے45رنز کے عوض 7وکٹ اور لیٹ آرم چائنا مین بولر تبریز شمسی کی چکمہ دینے والی بولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو 139رنز سے زبردست شکست دے کر ٹرائینگولر سریز کے فائنل میں داخلے کے امکانات روشن رکھے۔
اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور میزبان ویسٹ انڈیز دو فتح اور دو شکست کے ساتھ بالترتیب10،9اور8پوائنٹس لے چکی ہیں ۔جنوبی افریقہ نے اس سے پہلے جو میچ جیتا تھا اس میں اور اس میچ میں دونوں میں اس نے بونس پوائنٹ کے ساتھ جیت حاصل کی تھی۔344کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا کوئی بلے باز لیگ اسپنر عمران طاہر کے خلاف کامیاب مزاحمت نہ کر سکا اور پوری ٹیم38اووروں میں ہی محض 204رنز پر آو¿ٹ ہو گئی۔
چارلس 41گیندوںپر 7چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ49رنز بنا کر نمایاں رہے۔اگرچہ فلیچر اور چارلس پر مشتمل افتتاحی جوڑی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ہدف کا تیزی سے تعاقب شروع کیا اور 8اووروں میں ہی69رنز بنا کر جنوبی افریقہ کے خیمے میں کھلبلی مچادی۔ لیکن میچ میں سات وکٹ لینے والے عمران طاہر نے فلییچر کو بحر دین کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کر اکے رنز کی رفتار قابو میں کی۔اگلے سات اووروں میں ہی شمسی اور پارنیل نے چارلس اور ڈیرن براو¿ کو پویلین کی راہ دکھا کرویسٹ انڈیز کے خیمے کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا۔
اس کے بعد تو عمران طاہر نے ایسی مضبوطی سے محاذ سنبھالا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم منزل سے میلوں دور ہی رک گئی۔ عمران طاہر کا جادو کچھ ایسا سر چڑھ کر بول رہا تھا کہ انہوں نے 33ویں اوور کی لگاتار گیندوں پر ہولڈر اور برتھ ویٹ کو آو¿ا¿ٹ کرنے کے بعد چھٹی گیند پر خطرناک بلے باز پولارڈ کو بھی پویلین روانہ کر دیا۔ 34گیندیں کھیل کر وہ بمشکل تمام 20رنز بنا سکے اور صرف ایک چھکا لگایا۔
سیموئل نے30گیندوںپر ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ 24رنز بنائے۔عمران طاہر نے سات ، تبریز شمسی نے دو اور پارنیل نے ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل ہاشم آملہ کی شاندار سنچری اوردی کوک کے ساتھ افتتاحی وکٹ کی رفاقت میں182رنز کی بدولت جنوبی افریقہ اس سریز میں پہلی بار 300کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
آملہ نے 99گیندوں کی اپنی اننگز میں 13چوکوں کی مدد سے110رنز بنائے۔ جبکہ ڈی کوک نے103بالوں پر چھ چوکوں کے ساتھ71رنز بنائے، ایف ڈو پلیسس نے جارحانہ انداز سے بلے بازی کرتے ہوئے50گیندوں پر6چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے73رنز بنائے اور غیر مفتوح رہے۔
مورس بھی ان سے پیچھے نہیں رہے اور صرف26گیندوں پر 40رنز بنا کر اسکور کو4وکٹ کے نقصان پر343تک پہنچانے میں نمایاں رول ادا کیا۔ مورس نے دو چھکے اور دو چوکے لگائے۔پولارڈ دو وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کی جانب سے کامیاب بولر رہے ۔ٹیلر اور برتھ ویٹ کو ایک وکٹ ملی۔
عمران طاہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ان کے45رنز کے عوض 7 وکٹ کی پرفارمنس جنوبی افریقہ کی طرف سے ون ڈے میچوں میں کسی بولر کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔وہ جنوبی افریقہ کی طرف سے تیزی کے ساتھ100وکٹ لینے والے پہلے بولر ہیں۔ دوسری جانب ہاشم آملہ نے بھی23ویں او ڈی آئی سنچری بنا کر ون ڈے میچوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 1000رنز بنانے کا اعزاز پایا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tahir amla lead south africa to another bonus point win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply