فرانس سے ڈرا کھیل کر سوئزر لینڈ یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس:سوئزرلینڈ اور فرانس کے درمیان یورو کپ 2016کا میچ ڈرا رہا۔جس سے سوئزر لینڈ نے ایک پوائنٹ لے کر البانیہ اور رومانیہ کو تیسری اور چوتھی پوزیشن پر پہنچا کر خود دوسری پوازیش حاصل کر لی اور گروپ اے سے فرانس کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا دوسرا ملک ہو گیا۔
فرانس کے دو جیت اور سیک ڈرا سے 7اور سوئزرلینڈ کے ایک جیت اور دو ڈرا سے 5پوائنٹس ہیں جبکہ البانیہ ایک جیت اور دو شکست سے تین اور روامنیہ کی ایک ڈرا اور دو شکستوں کے بعد ایک پوائنٹ ہی ہے۔فرانس کا مقابلہ اب گروپ سی، ڈی یا ای کی تیسری پوزیشن والی ٹیم سے پری کوارٹر میچ ہو گا۔
جو شمالی آئرلینڈ اور جمہوریہ آئر لینڈ میں سے کسی ایک سے ہو سکتا ہے اور دونوں ہی مضبوط ٹیمیں ہیں۔یہ میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔جبکہ سوئزر لینڈ کا مقابلہ گروپ سی کے دوسری پوزیشن والی ٹیم سے ہوگا۔جو پولینڈ، جرمنی یا شمالی آئرلینڈ کے خلاف ہو سکتا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Switzerland quell paul pogba storm to earn france draw and last 16 spot in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply