کشتی ڈوپنگ معاملہ پر پہلوان سشیل کمار کا اظہار افسوس

نئی دہلی: دو مرتبہ کے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار نے ریو اولمپکس کی تمغہ امید پہلوان نرسمہا یادو کے ڈوپنگ میں پھنسنے کے پورے واقعہ کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ریو اولمپکس کے لئے 74 کلوگرام فری اسٹائل کلاس میں سشیل کی جگہ چنے گئے نرسمہا ڈوپنگ میں نام آنے کے بعد عارضی طور پر معطل ہو گئے ہیں۔
سشیل نے اس موجودہ واقعہ کو لے کر 20 سیکنڈ کی ایک ویڈیو میسج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کشتی میں جو ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔
میں نے اپنی زندگی کشتی کو دی ہے اور میں ہمیشہ اپنے ساتھی پہلوانوں کی حمایت کرتا رہوں گا۔سشیل نے نرسمہا کا نام لئے بغیر کہا کہ میں ہمیشہ سے ملک کے لئے تیسرا تمغہ لانا چاہتا تھا لیکن گزشتہ ایک ماہ سے میں نے خود کو اولمپک کی تیاریوں سے بالکل الگ کر لیا تھا۔میں تو اب اپنے ساتھی پہلوانوں کی حمایت کر رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ ملک کے لیے تمغہ لے کر آئیں گے۔ (یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushil kumar disappointed over dopping episode in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply