ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل کے فائنل میں شاہانہ داخلہ،چنئی سوپر کنگز کو 6وکٹ سے ہرایا

چنئی: سوریہ کمار کی شاندار ہاف سنچری کی مدد سے ممبئی انڈئینز پانچویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچ گئی۔132ہدف کے تعاقب میںاگرچہ پاور پلے کے ختم ہونے سے پہلے ہیکپتان روہت شرمااور وکٹ کپر کینٹن ڈی کوک پر مشتمل ممبئی کی جارح افتتاحی جوڑی محض21رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔

روہت کو چاہر نے اور ڈی کوک کو ہربھجن سنگھ نے آو¿ٹ کر کے ممبئی کی اننگز میں زوردار نقب لگائی۔لیکن ایشان کشن اور شیو کمار یادو نے اس دراڑ کو پاٹتے ہوئے اننگز کو سنبھالنا اور سنوارنا شروع کیا اور مزید کسی نقصان کے اسکور 100کے پار کرادیا۔ 101کے اسکور پر ایشان 31گیندوںپر28رنز بنا کر لیگ اسپنر عمران طاہر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

لیکن اس وقت تک وہ ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا چکے تھے جسے ہاردک پانڈیا نے یادو کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 18.2اووروں میں ہی پورا کر ادیا۔ہاردک نے 11گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے13رنز کا تعاون دے کر ایشان کے ساتھ پانچویں وکٹ کی رفاقت میں 31رنز بنائے۔چنئی کی جانب سے عمران طاہر دو وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ چاہر اور ہربھجن کو ایک ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل چنئی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میںچار وکٹ کے نقصان پر 131رنزبنائے۔ا اتنا کم اسکور بنانے کا خاص سبب پاور پلے میں اننگزکے لڑکھڑا جانے والا وہی مرض رہا جس میں وہطویل عرصہ سے مبتلا ہے۔

پاور پلے کے آخری اوور کی آخری گیند پر شین واڑٹسن بھی تیسرے بلے باز کے روپ میں اس وقت آو¿ٹ ہو گئے جب اسکور بورڈ پر صرف32رنز نظر آرہے تھے۔ 65رنز مجموعے پر مرلی وجے بھی سست رفتار بلے بازی کرتے ہوئے26گیندوں پر26ہی رنز بنانے کے بعدآو¿ٹ ہو گئے۔مرلی وجے کے آو¿ٹ ہونے پر جب کپتان مہندر سنگھ دھونی کریز پر آئے تو صرف7.5اووروں کا ہی کھیل بچا تھا جس میں وہ لاکھ کوشش کر کے بھی طوفانی اننگز نہیں کھیل سکتے تھے کیونکہ ان کے ٹاپ آرڈر کا صفایہ ہو چکا تھا۔فاف ڈوپلیسس6سریش رینا 5اور واٹسن 10رنز بنا کرمرلی وجے سے پہلے آو¿ٹ ہو چکے تھے۔

رائیڈو کے ساتھ مل کر دھونی پانچویں وکٹ کے لیے 43گیندوں پر 66رنز کی پارٹنر شپ کرکے ٹیم کو ایک قلیل اسکور تک محدود رہنے سے روکنے میں تو کامیاب ہو گئے۔لیکن ایسا اسکور نہیں کر سکے جسے قابل دفاع کہا جا سکتا ہو۔دھونی نے 29گیندوں پر 37رنز بنائے اور تین چھکے لگائے جبکہ رائیڈو نے تن چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے37گیندوں پر42رنز بنائے۔ دونوں ہی غیر مفتوح رہے۔شیو کمار یادو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اس سیزن میں ممبئی انڈئینز اور چنئی سوپر کنگز میں تین میچ ہوئے اور تینوں میں ممبئی نے چنئی کو شکست دے دی۔ علاوہ ازیں ممبئی انڈینز کے خلاف تمام مقابلوں میں چنئی سوپر کنگز کی اس کے ہوم گراو¿نڈ پر یہ لگاتار چھٹی شکست ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suryakumar yadav spinners put mumbai indians in fifth ipl final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.