افغانستان پر بنگلہ دیش کی شاندار جیت میں آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کئی ریکارڈ بنائے

ساؤتھمپٹن: افغانستان کے خلاف میچ میں5وکٹ لے کر بنگلہ دیش کے آل راو¿نڈر شکیب الحسن کو دنیا کے اب تک کے پہلے ایسے آل راؤنڈر ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا جس نے 10یا اس سے زائد وکٹ لینے کے ساتھ ساتھ400سے زائد رنز بھی بنائے ہیں۔ شکیب الحسن نے افغانستان کے خلاف5وکٹ لے کر جہاں ایک طرف ورلڈ کپ میں 10وکٹ اپنے نام کیے وہیں 51رنز کی اننگز کھیل کر ٹورنامنٹ میںاپنا اسکور476 کر لیا جو ٹورنامنٹ میںکسی بھی کھلاڑی کا اب تک سب سے زیادہ اسکور ہے۔ ابھی تک سب سے زیادہ رنا بنانے اور 10یا اس سے زائد وکٹ لینےکا ریکارڈ ہندوستانی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو حاصل تھا۔انہوں نے2011کے ورلڈ کپ میں362رنز بنائے تھے اور 15وکٹ لیے تھے۔

جبکہ یوراج سے پہلے یہ اعزازجنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر کو حاصل تھا۔انہوں نے 1999میں 281رنز بنا نے کے ساتھ ساتھ17وکٹ بھی لیے تھے۔شکیب الحسن اب تک کے دوسرے ایسے آل راؤنڈر بھی ہیں جس نے ورلڈکپ کے کسی میچ میں ہاف سنچری بنانے کے علاوہ پانچ وکٹ لینے بھی لیے ہیں۔علاوہ ازیں شکیب الحسن نے دنیا کے ایسے تیسرے آل راؤنڈر ہونےکا اعزاز حاصل کر لیا جس نے ورلڈ کپ کرکٹ میں سنچری بھی بنائی ہو اور ایک اننگز میں پانچ وکٹ بھی لیے ہوں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ1983میں اس وقت کے ہندوستانی کپتان کپل دیو اور ہندوستانی آل راؤنڈر یوراج سنگھ انجام دے چکے ہیں۔ لیکن ان دونوں کو یہ اعزاز بی حاصل ہے کہ 1983اور 2011میں ہندوستان نے ورلڈ کپ بھی جیتا جبکہ شکیب الحسن کا یہ کارنامہ ان کی ٹیم کو ورلڈ کپ نہیں جتا سکے گا۔

واضح ہو کہ شکیب الحسن کی اس عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی اور وکٹ کیپر مشفق رحیم کی 87گیندوںپر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے83رنز کی اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے افغانستان کو62رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میںپہنچنے کے اپنے امکانات معدوم نہیں ہونے دیے۔بنگلہ دیش کے 7وکٹ پر262رنز میں تمیم اقبال نے53گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ36اور مصدق حسین نے 24گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ35رنز کا تعاون دیا۔ محمو د اللہ نے 38گیندوں پر 27رنز بنائے اور دو چوکے لگائے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن تین وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔جبکہ کپتان گلبدین نائب کو دو اوردولت زادران اور محمد نبی کو ایک ایک وکٹ ملی۔263کے ہادف کے تعاقب م یںافغانستان کی پوری ٹیم 47اووروں میں صرف200رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

سمیع اللہ شنواری51گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے49اور گلبدین 75گیندوں پر تین چوکوں کے ساتھ47رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رحمت شاہ نے 35گیندوں پر3چوکوں کے ساتھ24،نجیب اللہ نے 23گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ 23اوراصغر افغان نے 38بالوں پر ائیک چوکا لگا کر20رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 29رنز دے کر5وکٹ لیے ۔مستفیض الرحمٰن نے دو اور سیف الدین اور مصدق حسین نے ایک ایک وکٹ لی۔شکیب الحسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Super shakib knocks afghanistan over with bat and ball in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.