سن رائزرزحیدرآباد کی شاندار جیت میں یوراج کی طوفانی ہاف سنچری

حیدرآباد: جارحانہ بلے بازکے طور پر معروف یوراج سنگھ کی صرف27گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے62رنز موئسس ہینرکس کی37گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52رنز کی اننگز سے 207رنز کا ہمالیائی اسکور بنانے کے بعد اپنے بولروں کی شاندار باؤلنگ کی بدولت دفاعی چمپئن سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں بدھ کو سابقہ رنر اپ رائل چیلنجرس بنگلور کو 35 رنز سے ہرا دیا۔
حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر بنگلور کو 19.4 اوور میں 172 رن پر سمیٹ کر 35 رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔ بنگلور کی جانب سے دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل نے 21 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 32 رن بنائے۔ گیل کو وارنر نے ہڈا کی گیند پر باؤنڈری لائن کے پاس کیچ کیا۔حیدر آباد کی جانب سے آشیش نہرا، راشد خان اوربھونیشور کمارنے دو دو وکٹ لیے جبکہ ہڈا اور بیپل کو ایک ایک وکٹ ملی۔یوراج سنگھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunrisers win by 35 runs in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply