سن رائز حیدر آباد کے کے آر کو ہرا کر آئی پی ایل کے سیمی فائنل میں داخل

نئی دہلی: اپنے فاسٹ بولروں کی مدد سے سن رائز حیدر آباد دو بار کی چمپین کولکاتا نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کو 22رنز سے ہراکر دوسرے کوالیفائر(عملاً سیمی فائنل) میں داخل ہو گئی جہاں اس کا مقابلہ پہلے کوالی فائر میں رائل چیلنجرز بنگلور سے ہارنے والی گجرات لائنز سے جمعہ کو یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ہوگا۔
حیدر آباد نے رنز سے بھری کوٹلہ پچ پر 163رنز کا دفاع کرنے میں کامیاب حاصل کر کے ثابت کرد یا کہ اشیش نہراہ کی عدم موجودگی کے باوجود اس کا بولنگ اٹیک اس آئی پی ایل کا سب سے بہترین اور خطرناک ہے۔کے کے آر نے164رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اگرچہ دوسرے ہی اوور روبن اتھاپا کی وکٹ گنوا دی۔
لیکن کیوی جارح بلے باز منرو اور گوتم گمبھیر نے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکور میں تیزی سے اضافہ کرنا شروع کر دیا اور ساتویں اوور میں ہی ایک تہائی منزل طے کر لی لیکن مجموعی اسکور53پر منرو اور پھر اگلے تین اووروں میں گمبھیر اور یوسف پٹھان کے بھی آو¿ٹ ہوجانے سے حیدرآباد کو ایکبار پھر میچ میں واپسی کا موقع ملا۔جسے اس کے بولروں نے ضائع نہیں ہونے دیا اور اہم اور نازک موقع پر کے کے آر کی کوئی نہ کوئی وکٹ گرا کرتعاقب کی رفتار کو دھیما کرتے رہے ۔اگر کسی اوور میں کے کے آر کی بیٹنگ صف کو سرن پریشان کرتے تھے تو بھونیشور کمار وکٹ لے کر اس پریشانی میں اور اضافہ کر دیا کرتے تھے۔
ڈیتھ اووروں میں تو بھونیشور کمار اور بنگلہ دیشی درآمد فاسٹ بولرمستفیض الرحمٰن اہنی رفتار اور سوئنگ سے اسے مزید بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا کرتے تھے۔آخر کار کے کے آر مقررہ20اووروں میں 8وکٹ پر 140رنز ہی بنا سکی۔ کے کے آر کی طعرف سے منیش پانڈے نے28گیندوں پر 36، کپتان گمبھیرنے 28بالوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے28اور یادونے 15گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کےساتھ 23رنزبنا ئے۔بھونیشور کمار نے3، ہینرک نے دو اور سرن اور کٹنگ نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل حیدرآباد نے مقررہ20اووروں میں8وکٹ پر 162رنز بنائے۔ یوراج سنگھ 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے30گیندوںپر44رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مین آف دی میچ ہینرکس نے 21گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے31اور وارنر نے تین چوکوں کے ساتھ28گیندوں پر 28ہی رنز بنائے۔

Title: sunrisers seamers snuff out knight riders | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply