دہلی کیپٹلز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 50رنز سے ہرایا،ربادا، مورس اور کیمو پال کی تباہ کن بولنگ

حیدر آباد:یہاں کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئے افریقی، کیریبی اور کیوی بولروں پر مشتمل فاسٹ بولنگ طوفان میزبان سن رائزرز حیدر آباد کے بلے باز ایسے بہے کہ دہلی کیپٹلز کی جانب سے دیے گئے 156رنزہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم18.5اووروں میں ہی محض116رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

اس جیت کے ساتھ ہی دہلی کی ٹیم آئی پی ایل کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ سن رائزر حیدرآباد تیسری شکست کے ساتھ ٹاپ 5میں سے باہر ہو کر چھٹے نمبر پر جا گری۔اگرچہ حیدر آباد کے آسٹریلیائی اور برطانوی بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور جان بیرسٹو پر مشتمل افتتاحی جوڑی نے دہلی کے بولروں کی دھنائی کرتے ہوئے ہدف کی جانب تیز رفتاری سے تعاقب کر کے دہلی کیپٹلز کے ہاتھ پاؤں پھلا دیے۔لیکن اسکور ابھی72ہی ہوا تھا کہ ویسٹ انڈیز درآمد کیمو پال نے بیرسٹو کو افریقی درآمد ربادا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے اس پارٹنرشپ کو مزید خطرناک رخ اختیار کرنے سے پہلے ہی توڑ دیا۔

بیرسٹو نے31گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41رنز بنائے۔ یہ وکٹ لیتے ہی پال میں کچھ ایسی طاقت حلول کر گئی کہ انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے یکے بعد دیگرے مزید دو بلے بازوں کپتان ولیمسن اور ڈی کے بھوئی کو پویلین کی راہ دکھا کر حیدر آباد کی ہوش اڑا دیے۔ ابھی دہلی منزل سے ٹھیک50قدم دور تھی کہ افریقی در آمد کیگیسو ربادا نے پال کی جگہ سنبھال لی اور اپنے دوسرے اسپیل کے پہلے اور کوٹے کے تیسرے اوور کی لگاتار گیندوں پر دہلی اور جیت کی راہ میں حائل خطرناک بلے باز ڈیوڈ وارنر اور وجے شنکر کو آؤٹ کر کے دہلی کو جیت کی پٹری پر ایسا ڈالا کہ پھر حیدرآباد کا کوئی بلے باز اسے فتح کی پٹریپر واپس نہ لا سکا۔رہی سہی کسر کیوی فاسٹ بولر مورس نے اپنے دوسرے اسپیل اور کوٹے کے تیسرے اوور میں دوسری اور تیسری گیند پر ہودا اور راشد خان کو اور چھٹی گیند پر ابھیشیک شرما کو آؤٹ کر کے پوری کر دی۔19ویں اوور میں ربادا نے جو اس کے4اووروں کے کوٹے کا آخری اوور تھاپھر لگاتار گیندوں پر بھونیشور کمار اور خلیل احمد کو کلین بولڈ کر کے دہلی کو ایک یادگار جیت سے ہمکنار کر دیا۔ وارنر 47گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ51رنز بنا کر نمایاں رہے۔

حیدرآباد کے 9بلے باز ڈبل فیگر تک میں نہ پہنچ سکے۔ ربادا نے 4وکٹ لیے جبکہ مورس اور پال کو تین تین وکٹ ملے۔اس سے قبل دہلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7وکٹ پر 155رنز بنائے جس میں کپتان سریش ایر کے 40بالوںپر پانچ چوکوں کی مدد سے 45،کیوی بلے باز منرو کے24گیندوںپر چار چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ 40اور رشبھ پنت کے 19گیندوں پر 23رنز تھے جس میں انہوں نے تین چوکے لگائے۔ایر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حیدر آباد کے آخری 8بلے باز محض15رنز کے عوض آو¿ٹ ہو گئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunrisers hyderabad lose 8 for 15 and their third successive game in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.