ممبئی انڈئینز کو ہرا کر سن رائزرز حیدرآباد نے پلے آف کھیلنے کے امکانات روشن رکھے

حیدرآباد: سن رائزرز حیدرآباد نے باؤلنگ و بیٹنگ میں بہترین انفرادی مظاہروں کی بدولت ممبئی انڈئینز کو 7وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 10کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات معدوم نہ ہونے دیے۔ حیدرآباد کے لئے یہ آر پار کا میچ تھا اور اس نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہی شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دعویداری برقرار رکھی۔ تاہم پلے آف میں پہنچنے کے لئے حیدرآباد کو اپنا آخری لیگ میچ بھی جیتنا لازمی ہے۔سنرائزرس حیدرآباد نے ممبئی کو 20 اوور میں سات وکٹ پر 138 رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 18.2 اوور میں تین وکٹ پر ہدف پورا کر لیا۔ حیدرآباد کی 13 میچوں میں یہ ساتویں جیت ہے اور اس کے 15 پوائنٹس ہو گئے۔
ممبئی کی 12 میچوں میں یہ تیسری شکست ہے لیکن وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سب سے اوپر ہے۔ ممبئی نے پلے آف میں پہلے ہی اپنی جگہ بنالی ہے۔ اس سے قبل تیز گیندباز سدھارتھ کول (24 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت دفاعی چمپئن سنرائزرس حیدرآباد نے ممبئی انڈینس کو آئی پی ایل 10 کے اہم میچ میں پیر کو سات وکٹ پر 138 رن پر روک دیا تھا۔ حیدرآباد کے سبھی گیند بازوں نے نپی تلی گیند بازی کی۔ صرف ممبئی کے کپتان روہت شرما ہی کچھ جم کر کھیل پائے اور انہوں نے 45 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 67 رن بنائے۔ اوپنر پارتھیو پٹیل نے 23 رنز اور ہاردک پانڈیا نے 15 رن بنائے۔ کول نے چار اوور میں 24 رن دے کر نتیش رانا (نو)، پارتھیو پٹیل (23) اور روہت (67) کے وکٹ حاصل کیے۔ بھونیشور کمار نے چار اوور میں 29 رن دے کر کیرون پولارڈ (پانچ) اور کرن شرما (پانچ) کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ افغانستان کے آف اسپنر محمد نبی نے کفایتی با لنگ کرتے ہوئے چار اوور میں صرف 13 رنز دے کر لینڈل سمنس (ایک) کا وکٹ لیا۔ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے چار اوور میں 22 رن دے کر ہاردک پانڈیا (15) کو آؤٹ کیا۔ ممبئی کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کارگر ثابت نہیں ہوا۔
گزشتہ میچ میں دہلی کے خلاف 66 رن بنانے والے لینڈل سمنس اس بار ایک رن بنا کر دوسرے اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ سمنس کو محمد نبی نے بولڈ کیا. نتیش رانا 11 گیندوں میں نو رن بنانے کے بعد کول کا پہلا شکار بنے. پارتھیو پٹیل 17 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنانے کے بعد کول کا دوسرا شکار بن گئے. کپتان روہت نے پانڈیا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 60 رن کی ساجھےداری کی لیکن اس دوران رن بنانے کی رفتار کافی سست رہی۔ پانڈیا جب 15 ویں اوور میں راشد کی گیند پر مویسس ہینرکس کے ہاتھوں کیچ ہوئے تب ٹیم کا اسکور 96 رن ہی تھا۔ روہت 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کول نے ممبئی کے کپتان کا قیمتی وکٹ لیا. روہت کا وکٹ 126 کے اسکور پر گرا. روہت نے اس نصف سنچری سے ٹیم انڈیا میں اپنی واپسی کا جشن منا لیا لیکن ان کی ٹیم بڑا اسکور نہیں بنا پائی۔ بھونیشور نے آخری اوور میں پولارڈ اور کرن شرما کے وکٹ لئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunrisers hyderabad beat mumbai indians by 7 wickets in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply