سن رائزر حیدر آباد رائل چیلنجرز بنگلور کو ہرا کر آئی پی ایل چمپئن بن گئی

بنگلور:بڑے اسکور کے میچ میں سن رائزر حیدر آباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو8رنز سے ہرا کر پہلی بار آئی پی ایل چمپین شپ جیت لی۔واضح رہے کہ اس فائنل کو جو بھی جیتتا وہ پہلی بار آئی پی ایل چمپین بنتا۔209رنز کے تعاقب میں اگرچہ کرس گیل اور وراڑٹ کوہلی نے صرف10 اووروں میں ہی نصف سے زائدمنزل طے کر کے رائل چینلجرز کو ٹائیٹل پر قبضہ کرنے کی راہ پر ڈال دیا تھا۔
گیل طوفان کا یہ عالم تھا کہ جب گیل کوہلی کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 114رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے تو 114میں76رنز گیل کے ہی تھے جو انہوں نے 4چوکوں اور8چھکوں کی مدد سے صرف38گیندوں پر بنائے تھے۔ گیل کے آو¿ٹ ہونے کے بعدکوہلی نے ڈی ولیرکے ساتھ مل کر اننگز کو تیزی سے آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اس دوران اس سیزن میں اپنی ساتویں ہاف سنچری مکمل کر کے ٹیم کو منزل سے بھٹکنے نہیں دیا۔
جب35گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 54رنز بنا کروہ سرن کی گیند پر صاف بولڈ ہو گئے تب پہلی بار لگا کہ مقابلہ کانٹے کا رہے گا۔لیکن کوہلی کے آو¿ٹ ہوتے ہی بنگلور کی اننگز لڑکھڑا گئی اور ب تک سچن بے بی اننگز سنبھالتے بہت دیر ہو چکی تھی۔کیونکہ دیکھتے ہی دیکھتے اے بی ڈی ولیئر ، کے راہل اور شین واٹسن بالترتیب بپل شرما، کٹنگ اور مستفیض الرحمٰن کا شکار بن کر پویلین لوٹ چکے تھے۔سچن بے بی کے ساتھ اسٹورٹ بنی نے کچھامید جگائی لیکن وہ بھی تیزی سے رنز بٹورنے کی کوشش میں رن آو¿ٹ ہو گئے۔اور ٹیم مقررہ20اووروں میں7وکٹ پر 200رنز ہی بنا سکی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزر نے اننگز کے آغاز میںکپتان ڈی وارنر کی 38گیندوں پر 8چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے69، اور اختتام اننگز میں کٹنگ کی15گیندوں پرتین چوکوں اور چار چھکوں کے ساتھ39رنز کی بدولت 20اووروں میں7وکٹ پر208رنز بنائے تھے۔جارڈن 3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ اروند کو دو اور چاہل کو ایک وکٹ ملی۔وراٹ کوہلی صرف27رنز کے فرق سے اس آئی پی ا یل ٹورنامنٹ میں 1000رنز بنانے سے چوک گئے ۔
یہی نہیں بلکہ صرف دو رنز کے فرق سے وہ بریڈ مین کا قائم کر دہ وہ عالمی ریکارڈ توڑنے سے بھی محروم رہ گئے جو انہوں نے 1930میں انگلستان کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں کی سریز میں974رنز بنا کر قائم کیا تھا۔تاہم کوہلی کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔کٹنگ کو مین آف دئی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunrisers choke rcb chase to seal first title in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply