سنیل نارائن کی طوفانی ہاف سنچری کی مدد سے کے کے آر نے رائل چیلنجرز بنگلوروکو4وکٹ سے ہرادیا

کولکاتا: سنیلنارائن کی 19گیندوں پر چار چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے طوفانی ہاف سنچری،نتیش رانا کی 34 اور کپتان دنیش کارتک کی 37عمدہ اننگز کے بعد ڈیتھ اوروں میں آندر رسل کی15 رنز کیجارحانہ اننگز کی بدولت میزبان کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔ان دونوں ٹیموںکا آئی پی ایل 2018کا یہ پہلا میچ تھا۔ٹیم کے ٹاپ آررڈر کے کم و بیش تمام ہی بلے بازوں نے اپنا کردار بخوبی نبھاتے ہوئے ہدف پورا کرنے میں زبردست تعاون دیا۔
پہلی وکٹ لین کی صرف16رنز پر گرنے کے بعد نارائن نے بنگلور کے بولروں کی ایسی خبر لی کے پاور پلے میں ہی اسکور65رنز پر پہنچا دیا۔اتھاپانے بھی اسکور کی رفتار برقرار رکھی ۔138کے اسکور پر چوتھی وکٹ کی شکل میں نتیش رانا 25گیندوںپر34رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہوں نے اس دوران دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔انہوںنے کپتان کارتک کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے55رنز بنائے۔دنیش کارتک 29گیندں پر چار چوکوں کی مدد سے 35رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ سنیل نارائن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بنگلور کی طرف سے ووکس نے تین اور امیش یاد نے دو وکٹ لیے۔ اس سے قبل میزبان کے کے آر نے ٹاس جیت کر آر سی بی کوپہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیا۔ اور دوسرے اوور میں ہی وکٹ کیپر بلے باز ڈی کوک کو آؤٹ کر کے مہمان ٹیم کو زبردست جھٹکا دیا لیکن برینڈن میک کولم اورکپتان وارٹ کوہلی نے اننگز سنبھالنے کے ساتھ ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے تیزی سے رنز بنان شروع کر دیےلیکن ابھی یہ دونوںسکور63رنز تک ہی پہنچا پائے تھے کہ میک کولم 27گیندوں پر 43رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔
اس دوران انہوں نے چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔کوہلی کو اےبی ڈی ولیرز کا ساتھ مل گیا اور یہ دونوں تیسرے وکٹ کی رفاقت میں 64رنز بنا کر اس وقت جدا ہوئے جب رانا نے ڈی ولیر کو جانسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ڈی ولیر نے 23گیندوں پر ایک چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے44رنز بنائے۔
اگلی ہی گیندپرکوہلی بھی 33گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے31رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔مندیپ سمنگھ نے 18گیندوں پر طوفانی اننگز کھیلی اور چار چوکوںا ور دو چھکوں کی مدد سے37رنز بنا کر اسکور176تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔سرفراز خان صرف6رنز بنا رک آؤٹ ہو گئے۔کے کے آر کی طرف سے ونے کمار اور رانا نے دو دو وکٹ لیے جبکہ پیوش چاو¿لہ، سنیل نرائن اور مشل جانسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunil narains heroics help kkr clinch thriller in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply