انگلستان کی537کی اننگز میں تین سنچریاں،ہندوستان بھی منھ توڑ جواب دینے کے موڈ میں

راجکوٹ: جو روٹ (124)، معین علی (117) اور بین اسٹوکس (128) کی سنچریوں سے انگلینڈ نے ہندوستانی بولنگ کی ہوا نکالتے ہوئے پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن جمعرات کو 537 رنز کا ہمالیائی اسکور بنا کر میزبان ٹیم کو بھاری دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ انگلینڈ نے اس طرح ہندستانی سر زمین پر اپنا تیسرا بڑا اسکور بنایا۔اس سے پہلے انگلینڈ نے 1985 میں چنئی میں 652 رن اور 1964 میں کانپور میں 559 رنز بنائے تھے۔سال 2009 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی غیر ملکی ٹیم کے تین بلے بازوں نے ایک ہی اننگز میں سنچری بنا ڈالی۔ آخری بار موٹیرا میں سری لنکا نے یہ کارنامہ کیا تھا۔ انگلینڈ نے اس اسکور پر ہندستانی گیند بازوں کی پول کھول دی جو نیوزی لینڈ کے خلاف 3۔0 کی جیت سے ساتویں آسمان پر تھے۔
ہندستان نے بھی انگلینڈ کی اسکور کا کرارا جواب دیتے ہوئے دن کا کھیل ختم ہونے تک 23 اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 63 رن بنا لئے۔ہندستان اب انگلینڈ کے اسکور سے 474 رن پیچھے ہے اور اس کے تمام 10 وکٹ باقی ہیں۔مرلی وجے 70 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 25 رن اور بائیں ہاتھ کے بلے باز گوتم گمبھیر 68 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔انگلینڈ نے 159.3 اوورز میں 537 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ہندستانی ٹیم کو میچ میں مسلسل کیچ ڈراپ کرنے اور فولڈرز کے خراب فیلڈنگ کی بھاری سزا ملی۔رویندر جڈیجہ 30 اوورز میں 86 رنز پر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے۔ آف اسپنر روی چندرن اشون 46 اوورز میں 167 رنز دے کر دو وکٹ ہی لے پائے۔تیز گیند بازوں میں امیش یادو نے 31.5 اوورز میں 112 رنز پر دو وکٹ اور محمد شامینے 28.1 اوورز میں 65 رنز پر دو وکٹ لئے۔
لیگ اسپنر امت مشرا نے 23.3 اوورز میں 98 رنز دے کر میچ میں اپنی پہلی اور انگلش اننگز کی آخری وکٹ لی۔انگلینڈ کے لیے جو روٹ نے 180 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 124 رنز، معین نے 213 گیندوں میں 13 چوکوں کے ساتھ117 رن اور اسٹوکس نے 235 گیندوں میں 13 چوکے اور دو چھکے لگا کر 128 رنز بنائے۔جانی بیرسٹو نے 46 اور ظفر انصاری نے 32 رنز کی اننگز کھیل کرانگلینڈ کو 500 کے پار پہنچایا۔ انگلینڈ نے صبح اپناا سکور چار وکٹ پر 311 رن سے آگے بڑھایا۔اس وقت معین 99 اور اسٹوکس 19 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے اور مہمان ٹیم کے بلے بازوں نے مسلسل دوسرے دن بھی مکمل جارحیت کے ساتھ کھیلتے ہوئے لنچ تک اسکور چھ وکٹ پر 450 پہنچا دیا۔ دونوں بلے بازوں نے بخوبی اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور معین نے 195 گیندوں میں سنچری مکمل کی اور اسٹوکس کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت کی۔تیز گیند باز محمد شامی نے معین کو آؤٹ کر کے ہندستان کو دن کی پہلی کامیابی دلائی اور اس شراکت کو بھی توڑا۔
29 سالہ معین کے کیریئر کی یہ چوتھی سنچری تھی۔ 25 سالہ اسٹوکس نے بھی کمال کی اننگز کھیلی اور اپنی چوتھی ٹیسٹ سنچری لگائی۔ لنچ سے پہلے ہندستان کو دو وکٹ ملے جس میں معین انگلینڈ کے پانچویں بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے اور جان بیرسٹو 442 کے اسکور پر چھٹے بلے باز کے طور پر شامی کا شکار بنے۔ شامی نے بیرسٹو کو وکٹ کیپر ردھمان ساہا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔انہوں نے 57 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے اور چھٹے وکٹ کے لئے علی کے ساتھ 99 رن کی اہم شراکت نبھائی۔اسٹوکس نے نویں وکٹ کے لیے ظفر کے ساتھ 52 رن کی نصف سنچری شراکت بھی کی۔ ظفر نے 83 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 32 رنز بنائے۔انہیں مشرا نے ایل بی ڈبلیو کر انگلینڈ کی اننگز کو سمیٹ دیا۔کرس ووکس چار اور عادل راشد پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دونوں بلے بازوں کو جڈیجہ نے آؤٹ کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stokes ton leaves india with a lot to do in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply