سنسنی خیز میچ میں پنے سوپر جائنٹس نے ممبئی انڈئینز کو 3رنز سے ہرا دیا

ممبئی: افتتاحی بلے باز راہل ترپاٹھی اور اجنکیا رہانے کیشاندار بلے بازی کے بعد ڈیتھاوورز میں اپنے گیند بازوں کے بہترین مظاہرے کی بدولت رائزنگ پنے سپرجائنٹس نے پیر کو دو بار کی چمپئن ممبئی انڈینس کو دلچسپ مقابلے میں تین رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔ پنے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹ پر 160 رن کا معقول اسکور بنایااور پھر ممبئی کو مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 157 رن پر روک کر تین رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔ممبئی کی جانب سے کپتان روہت شرما نے 39گیندوں پر 6چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے شاندار 58رنز بنا کر ٹیم کو ہدف کے نہایت قریب پہنچا دیا۔لیکن 20ویں اوور کی چوتھی گیند پر، جب ممبئی ہدف سے محض10رنز دور تھا، اناد کٹ نے انہیں چکمہ دیا اور گیند ہوا میں تن گئی اور خود اناد کٹ نے اسے لپک لیا۔ روہت کے آو¿ٹ ہوتے ہی ممبئی کی جیت کے امکانات بھی معدوم ہو گئے۔اور وہ صرف157رنز ہی بنا سکی۔اس سے قبل پنے کی ٹیم کی جانب سے ترپاٹھی نے 31بالوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے45اور رہانے نے 32گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کےساتھ38رنز بنائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stokes key in snapping mumbais streak in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply