اسٹوکس نے سنچری بنا کر پنے سپر جائنٹس کے پلے آف کھیلنے کے امکانات روشن رکھے

پنے: آئی پی ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بین اسٹوکس کی شاندار سنچری کی بدولت رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے گجرات لائنز کو پیر کو ایک گیند باقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست دے کر پلے آف کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔ گجرات لائنز نے 19.5 اوور میں 161 رن بنائے جبکہ پنے نے 19.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 167 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ اسٹوکس کو 63 گیندوں میں سات چوکوں اور چھ چھکوں سے آراستہ 103 رنز کی غیر مفتوح اننگز کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ آئی پی ایل 10 میں ساڑھے 14 کروڑ روپے میں خریدے جانے والے اسٹوکس نے اپنی خریداری کے لیے لگائی گئی بولی کو درست ثابت کرتے ہوئے زبردست میچ فاتح اننگز کھیلی اور اکیلے اپنے دم پر پنے کو فتح دلا دی۔ مہندر سنگھ دھونی نے 26 اور ڈینیل کرسٹین نے ناٹ آؤٹ 17 رن بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پنے نے اپنے چار وکٹ صرف 42 رن پر گنوا دیئے تھے لیکن اسٹوکس نے دھماکہ خیز سنچری لگاتے ہوئے پنے کو دس میچوں میں چھٹی جیت دلا دی جبکہ گجرات کو ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل لیگ اسپنر عمران طاہر کی تین وکٹوں کی بدولت رائزنگ پنے سپرجائنٹس نے دمدار واپسی کرتے ہوئے گجرات لائنز کو انڈین پریمیئر لیگ -10 کے مقابلے میں پیر کو 19.5 اوور میں 161 رن کے اسکور پر روک دیا۔
پنے کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گجرات نے اچھی شروعات کی اور آٹھ اوور تک دو وکٹ پر 71 رن بنا لئے تھے لیکن اس کے بعد آگے کے بلے باز رنوں کی رفتار نہ بڑھا سکے اور پوری ٹیم 161 رن پر سمٹ گئی۔ اوپنر برینڈن میک کولم نے 27 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 45 رن بنائے۔ نوجوان بلے باز ایشان کشن نے بھی لمبے شاٹ کھیلتے ہوئے 24 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رن کی اننگ کھیلی۔ وکٹ کیپر دنیش کارتک نے 26 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 29 رن بنائے اور ٹوئنٹی -20 میں 4000 رنوں کا ہدف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ کارتک نے اپنے 90 ویں میچ میں یہ کامیابی کی ہے۔ طاہر نے گجرات کے قدموں پر بریک لگانے کا کام کیا۔ انہوں نے ٹاپ آرڈرکے پانچ بلے بازوں میں سے تین کے وکٹ حاصل کئے۔ طاہر نے کشن، آرون فنچ اور ڈیون اسمتھ کو آؤٹ کیا۔ برنڈن کا وکٹ شاردل ٹھاکر نے لیا۔ کپتان سریش رینا صرف آٹھ رن بنا کر رن آؤٹ ہو ئے جبکہ فنچ نے چھ گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر 13 رن بنائے۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے 12 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 19 رن بنائے۔ گجرات نے آخری اوور میں دو وکٹ گنوائے اور اس کی اننگز ایک گیند پہلے ہی ختم ہو گئی۔ طاہر کے 27 رن پر تین وکٹ کے علاوہ تیز گیند باز جے دیو انادکٹ نے نچلے آرڈر میں 29 رن پر تین وکٹ لئے۔ انادکٹ نے جیمز فاکنر، پردیپ سانگوان اور انکت سونی کو آؤٹ کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stokes century scripts stunning pune win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply