انگلینڈ کے آل راؤنڈربین اسٹوکس نے بنگلہ دیش کو تاریخ رقم کرنے سے محروم کر دیا

چاٹگام: انگلستان کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ایک ہی اوور میں بنگلہ دیش کے آخری دو بلے بازوں کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے انگلستان کو پہلی بار کوئی ٹیسٹ میچ ہراکر بنگلہ دیشی کرکٹ کی تاریخ میں ایک زریں باب رقم ہونے سے بنگلہ دیش کو روک دیا۔چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیش آٹھ وکٹ پر 253 رنز بنا کر ہدف سے 33رنز دور تھا ۔بنگلہ دیش کو جیت درج کرنے کیلئے 33 رنز کی ضرورت تھی اور انگلینڈ کے خلاف اس کو تاریخی پہلی ٹیسٹ جیت درج کرنے کا سنہری موقع حاصل تھا۔
بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف اس سے پہلے تمام آٹھ ٹیسٹ میچ ہار چکا تھا۔ لیکن شبیر رحمان 93 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 59 رن بنا کر بنگلہ دیش کی امیدیں قائم رکھے ہوئے تھے ان کے ساتھ تاج الاسلام 11 رنز بنا کر کریز پر تھے۔ اور امید تھی کہ اس بار بنگلہ دیش انگلستان کے خلاف کوئی ٹیسٹ نہ جیتنے کا سلسلہ توڑ دے گا۔لیکن بین اسٹوکس نے اننگز کے82ویں اور اپنے 12ویں اوور کی پہلی اور تیسری گیند پر تاج الاسلام اور سیف الاسلام کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کی امیدوں پر ایسا پانی پھیرا کہ بنگلہ دیش میں ہر کرکٹ شوقین کا دل چھلنی ہو گیا اور وہ بے اختیار رو پڑا۔ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے اتوار کے غیر مفتوح بلے بازصابر رحمٰن آخری روز بھی جب 64رنز بنا کر ناقابل شکست رہ کر غم سے نڈھال ہو کر میدان میں اکڑوں بیٹھ گئے تو انگلستان کے کھلاڑیوں کو ان کی دلجوئی کرتے دیکھا گیا۔
صابر نے ساڑھے تین گھنٹے کریز پر پسینہ بہایا اور102بالیں کھیل کر 3چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے64ناقابل شکست رنز بنائے۔اوپنر امرالقیس نے 43، مومن الحق نے 27، شکیب الحسن نے 24 اور کپتان مشفق الرحیم نے 39 رنز بنائے۔انگلینڈ کے لیے گیرتھ بیٹی نے 65 رن پر تین وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ، معین علی ، اسٹوکس اور اسٹیورٹ براڈ نے دوو وکٹ اور عادل رشید نے ایک وکٹ لیا۔ اسٹوکس کو میچ میں6وکٹ لینے اور دوسری اننگز میں85رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرا ر دیا گیا۔
اس سے پہلے لیفٹ آرم اسپنر شکیب الحسن (85 رن پر پانچ وکٹ) کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو دوسری اننگز 240 رنز پر سمیٹ دیا تھا۔پہلی اننگز میں دو وکٹ لینے والے شکیب نے دوسری اننگز میں 33 اوور میں 85 رن پر پانچ وکٹ حاصل کئے۔ انگلینڈ ایک وقت اپنے پانچ وکٹ صرف 62 رن پر گنوا چکا تھا لیکن بین اسٹوکس نے 85 اور جانی بیرسٹو نے 47 رنز بنا کر انگلینڈ کو سنبھال لیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stokes breaks bangladesh hearts in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply