اسٹیو اسمتھ آئندہ کئی سریز کے پیش نظر آرام کرنے وطن واپس

کولمبو: آسٹریلیا کی کپتان اسٹیو اسمتھ جنوبی افریقہ میں محدود اوروں کی سیریز سے قبل آرام کرنے کی غرض سے سری لنکا کا دورہ چھوڑکر واپس وطن لوٹ رہے ہیں اس دورے کے بعد ملک میں بھی کئی سیریز کھیلی جاتی ہیں۔
نائب کپتان ڈیوڈ وارنر سری لنکا میں باقی تین ایک روزہ میچوں اور دو ٹی۔20 میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کل کولمبو میں ان کی ٹیم دوسرا ایک روزہ میچ سری لنکا سے 82 رن سے ہار گئی تھی اس کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا ” آئندہ گرمیوں میں میں بہت میچ ہیں۔
پہلے جنوبی افریقہ کا دورہ پھر ملک میں چھ ٹیسٹ میچ اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ.اسمتھ نے کہا ”یہ بات ہورہی تھی کہ وہ مجھے کسی مرحلے پر تھوڑا وقفہ دینا چاہتے ہیں۔ کئی بار میر ے کوچ ڈارین لیہہ مین اور روڈ مارش کے درمیان اس پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے دیگر سلیکٹروں سے بھی بات کی۔
میں کرکٹ چھوڑنا بالکل پسند نہیں کرتا لیکن انہوں نے مجھے کسی طرح راضی کرلیا۔تھوڑا بریک لینے سے میرا کھیل بہتر ہوگا۔ آسٹریلیا یہاں ٹیسٹ سیریز 0۔3 سے بری طرح ہار گیا تھا اسے سری لنکا کی ٹرن لینے والی پچوں پر بہت پریشانی پیش آرہی تھی تاہم کولمبو میں ایک روزہ بین الاقوامی میچ انہوں نے تین وکٹ سے جیتا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Steven smith heads home to rest ahead of 2016 17 summer in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply