اسمتھ نے164رنز کی اننگز کھیل کرسڈنی کرکٹ گراؤنڈ پرسب سے بڑا انفرادی اسکوربنانے کا اعزاز پایا

سڈنی:آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے 164 رن بناکر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے کسی بھی ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ہی اب تک کا سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ون ڈے انٹرنیشنلز میںاسمتھ کی یہ ساتویں سنچری ہے۔ اس میں جس میں ان کے چار چھکے اور 14 چوکے بھی شامل ہیں۔ یہ آسٹریلیا کے کسی کھلاڑی کی ساتویں بڑی اننگز ہے۔ اس گراؤنڈ پر گزشتہ سال کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیرس نے 162 رن بنایا تھا۔ اسمتھ اپنی اس طوفانی اننگز میں تین مرتبہ آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔
جس کے باوجود انہوں نے ملنے والے موقعوں کابھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی۔ اسمتھ نے اپنی اننگز کے اختتام کے بعد کہا کہ شاید میری قسمت نے بھی ساتھ دیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Steven smith equals pontings mark in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply