احمد شہزاد کی شاندار ہاف سنچری کی مدد سے پاکستان نے ٹی ٹونٹی سریز 3-1سے جیت لی

پورٹ آف اسپین:(یو این آئی) اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد احمد شہزاد کی بہترین نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو یہاں چوتھے اور آخری ٹوئنٹی -20 مقابلے میں چھ گیند باقی رہتے سات وکٹ سے شکست دے کر4میچوں کی سیریز 1-3 سے جیت لی۔ پہلے بلے بازی کے لیے مدعو کے جانے پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک وقت نویں اوور تک ایک وکٹ پر 52 رن بناکر ایک بڑے اسکور کی جانب بڑھتی نظر آرہی تھی لیکن اگلے سات اووروں میں اس کے فاسٹ و اسپن اٹیک نے پے در پے کاری وار کر کے 16 ویں اوور تک آتے آتے 83 رن پر اس کے 7وکٹ گرا دیئے۔پاکستانی گیند بازوں کے سامنے میزبان ٹیم کے بلے باز کھل کر کھیل ہی نہیں پا رہے تھے اور مقررہ 20 اوور میں اس نے آٹھ وکٹ پر صرف 124 رن کا معمولی اسکور بنایا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے چیڈوکوالٹن نے 31 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے جبکہ مارلون سیموئلز نے 22 رن بنائے۔ نچلے آرڈر میں کپتان کارلوس بریتھویٹ نے 24 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے تیزی سے رن جوڑنے کی کوشش کی لیکن ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں محض 124 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 12 رن پر اور شاداب خان نے 16 رن پر دو دو وکٹ لئے جبکہ عماد وسیم، رومان رئیس اور وہاب ریاض کو ایک -ایک وکٹ ملا۔ پاکستان نے ہدف کا تعاقب کر تے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 6.2 اوور میں 40 رن بنا کر ٹیم کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔ کافی عرصے کے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے کامران اکمل نے 20 رنز بنائے۔ وہ پہلے وکٹ کے طور پر سیموئلز کا شکار بنے۔ اس کے بعد سلامی بلے باز احمد شہزاد نے تیسرے نمبر پر آنے والے بابر اعظم (38) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 70 رن جوڑے۔ احمد دوسرے وکٹ کے طور پر 110 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کو جیت کے لیے صرف 15 رن درکار تھے۔ شہزاد نے 45 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی یہ ساتویں ٹوئنٹی -20 نصف سنچری تھی۔ بابر اعظم 115 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 36 گیندوں میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ شعیب ملک (ناٹ آوٹ 9) اور سرفراز احمد (ناٹ آوٹ3) نے اس کے بعد جیت کی خانہ پوری کرتے ہوئے ٹیم کو 19 ویں اوور میں سات وکٹ سے جیت دلا ئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ولیمز کو دو وکٹ ملے۔ حسن علی کو مین آف دی میچ اور شاداب خان کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Steady ahmed shehzad guides pakistan to series win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply