شاہ رخ خان نے کے کے آر اور پشاور زلمی کے درمیان ٹونٹی ٹونٹی میچ کی تجویز پیش کی

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے پاکستان سوپر لیگ کا اعزاز جیتنے والی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی اور تجویز پیش کی کہ ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں کی اجازت سے دو بار کی انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) چمپین کولکاتا نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) اور پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) کی موجودہ چمپین پشاور زلمی کے درمیان ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ کرایا جائے۔
جیو نیوز کے مطابق شاہ رخ خان کی رائے میں یہ میچ دبئی یا لندن میں کرایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ کے کے آر دو بار آئی پی ایل چمپین رہ چکی ہے اور آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی چ چمپین ٹیموں کے درمیان مقابلہ یقیناً نہایت دلچسپ اور کرکٹ کے حق میں فائدے کا سودا ثابت ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Srk offers kkr vs zalmi match in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply