سری کانت جاپان اوپن بیڈ منٹن کے کوارٹر فائنل میں

ٹوکیو: (یو این آئی) آٹھویں سیڈ ڈ کدامبی سری کانت ہم وطن اجے جے رام کے پہلے ہی گیم کے بعد جس میں سری کانت 21-13سے آگے تھے،ریٹائر ہوجانے کے باعث جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
جے رام نے آگے کھیلنے سے انکار کر دیا سج کے باعث سری کانت کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ پری کوارٹر فائنل میںسری کانت نے وپلی کشیپ کو ایک گھنٹے دو منٹ میں 14۔21 ،21۔14 ،23۔21 سے اورجے رام نے انڈونیشیا سونی دوکین ہورو کو 46 منٹ میں 21۔19 ،23۔21 سے شکست دی تھی
۔پری کوارٹر فائنل میں ایک گیم کے بعد ہی جے رام کے بائیں ٹخنے میں چوٹ الگ گئی جس کے باعث وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے ۔سری کانت کا کوراٹر فائنل میں مقابلہ جرمنی کے مارک زیبلر سے ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Srikanth advances to quarter finals of japan open in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply