ریٹائر منٹ کی عمر میں ہرات کو کپتانی کا ڈیبو کرنے کا موقع ملا

کولمبو: سری لنکا کے موجودہ کپتان انجیلو میتھیوز کے زخمی ہونے کے بعد بائیں ہاتھ کے اسپنر رنگنا ہیرات کو زمبابوے کے خلاف شروع ہو رہے ٹیسٹ میچ کے لئے نیا کپتان بنایا گیا ہے، جس سے وہ سری لنکا کے سب سے عمردراز ٹیسٹ کپتان بن گئے ہیں۔ سری لنکا کے باقاعدہ نائب کپتان دنیش چنڈیمل بھی گھریلو میچ کے دوران انگوٹھے میں چوٹ لگنے کے بعد دو ٹیسٹ میچ کے لئے دستیاب نہیں تھے۔
اس لئے ہیرات کو ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔38 سالہ ہیرات سومچندر ڈ?سلوا کے بعد ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی قیادت کرنے والے دوسرے بولر بن جائیں گے۔ میتھیوز اگست میں آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور وہ پوری طرح فٹ نہیں ہو پائے ہیں۔انہیں اب بھی تین ہفتے تک آرام کی ضرورت ہے اور زمبابوے میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی سہ رخی سیریز میں ان کا کھیلنا مشکوک ہے۔
ہیرات نے سری لنکا کے لئے 71 ون ڈے اور 17 ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے ہیں لیکن ان فارمیٹ میں انہوں نے کپتانی نہیں کی ہے۔انہوں نے اس سال اپریل میں ٹیسٹ کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے لئے محدود اوورز کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lankas rangana herath set for captaincy debut in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply