سری لنکا کے افتتاحی بلے باز ڈکویلا پر د ومیچوں کی پابندی

دبئی:بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے سلامی بلے باز نروشن ڈکویلا کو امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے کا قصوروار پاتے ہوئے ان پر محدود اووروں کے دو میچوں کی پابندی لگا دی ہے۔ آئی سی سی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ڈکویلا کو آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو ہوئے دوسرے ٹوئنٹی۔20 بین الاقوامی میچ کے دوران تیز گیند باز جیمز فاکنر کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ دینے کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔ اس کے بعد اب ڈکویلا پر دو بین الاقوامی محدود میچوں کی پابندی لگانے کے ساتھ ہی انہیں دو منفی (ڈی میرٹ) پوائنٹس بھی دیئے گئے ہیں اور میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
اگر کسی کھلاڑی کو ایک سے دو سال کے درمیان چار سے سات منفی پوائنٹس ملتے ہیں تو پھر اسے ایک ٹیسٹ یا دو محدود بین الاقوامی موچوںسے معطل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے آٹھ فروری کو کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ڈکویلا کو تین منفی پوائنٹس دینے کے ساتھ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ ڈکویلا اب آسٹریلیا کے خلاف بدھ کو ایڈیلیڈ میں ہونے والے تیسرے ٹوئنٹی۔20 بین الاقوامی میچ اور پھر 25 مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے ون ڈے میچ میں نہیں کھیلیں گے۔ آئی سی سی نے ڈکویلا کے علاوہ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر ٹم پینے پر بھی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیاہے۔ پینے کو ڈکویلا کو آوٹ دیے جانے کے بعد غیر مناسب الفاظ کا استعمال کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lankas dickwella receives two match ban for another misconduct in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment