سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دس وکٹ سے روند ڈالا

ڈھاکہ: اپنے بولروں کی شاندار کارکردگی کی مدد سے سری لنکا نے ٹرائینگولر سریز میں بنگلہ دیش کو 82رنز پر آؤٹ کو کر کے جیت کے لیے مطلوبہ83رنز بنا کر دس وکٹ سے شکست دے دی۔83رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے افتتاحی بلے بازوں گونا تھیلاکا نے3چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے35اور اوپل تھرنگا نے ایک چوکے اور تین چھکوں کے ساتھ 37گیندوں پر39رنز بنائے۔
اس سے قبل مین آف دی میچ قرار دیے گئے فاسٹ بولر آر لکمال نے ٹاپ آرڈر کے تین بلے بازوں تمیم اقبال، انعام الحق اور محمود اللہ کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کی اننگز کو ایسا لڑکھڑایا کہ وہ آخر تک نہ سنبھل سکی اور پوری ٹیم 24اووروںمیں محض82رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
وکٹ کیپر بلے باز مشفق رحیم 26رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈبل فیگر میں پہنچنے والے دوسرے بلے باز صابر رحمٰن تھے ۔انہوں نے10رنز بنائے۔ باقی 9بلے باز ڈبل فیگر میں پہنچے بغیر ہی پویلین واپس چلے گئے۔لکمال نے 3وکٹ لیے جبکہ چمیرا، پریرا اور سنداکن نے دو دو وکٹ لیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lanka won by 10 wickets in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply