سری لنکا کے خلاف دوسرا میچ بھی ہار کر پاکستان متحدہ عرب امارات میں پہلی کوئی ٹیسٹ سریزہارا

دوبئی: آف اسپنرکمل ناتھ پریرا اور بائیں ہاتھ کے اسپن بولر ہیرات کی تباہ کن بولنگ کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کو68رنز سے شکست دے کردو ٹیسٹ میچز 2–0سے جیت لی۔ ریگزار عرب کی کرکٹ تاریخ میں یہ پہلاموقع ہے کہ وہاں پاکستان کسی ملک کے خلاف کوئی ٹیسٹ سریزہارا ہے۔
پاکستان نہ صرف متحدہ عرب امارات میں پہلی با رایک ٹیسٹ سریز ہارا بلکہ سری لنکا نے اس کے خلاف کلین سوئپ بھی کیا۔ 316رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شکست تو اسی وقت نوشتہ دیوار ہو چکی تھی جب محض52مجموعی اسکور پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ لیکن کپتان سرفراز اور اسد شفیق نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی میچ میں واپسی کے امکان کچھ حد تک روشن کر دیے۔لیکن ان دونوں نے چھٹے وکٹ کے لیے 173رنز بنا کر اسکور225تک پہنچایا ہی تھا کہ سرفراز پریرا کی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش میں بیک ورڈ اسکوائر لیگ پر تعینات فیلڈر پردیپ کو کیچ تھما بیٹھے۔سرفراز نے68رنز بنائے۔
لیکن اس وقت تک شفیق بھی اپنی سنچری مکمل کر چکے تھے۔سرفراز کے بھی آؤٹ ہوجانے کے بعد ٹیل اینڈز نے بھی ٹاپ آرڈر کے کھلاڑیوں کی تقلید کرتے ہوئے حاضری لگانے کے لیے آنے کا سلسلہ شروع کر دیا اور محض23رنز کے اضافہ سے باقی چار کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گئے۔اسد شفیق نے112رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 5اور ہیرات نے دو وکٹ لیے۔بلے باز دیموتھ کرونا تنے کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lanka thrash pakistan claim test series in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply