چمپئینز ٹرافی دلچسپ موڑ پر، اب ہندوستان اور جنوبی افریقہ میں سے کسی ایک کاٹورنامنٹ سے باہر ہونا طے

اوول:چیمپئینز ٹرافی میں سری لنکا نے دفاعی چمپین اور ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم ہندوستان کو غیر متوقع شکست دے کر ٹورنامنٹ کو ایسا دلچسپ موڑ دے دیا جہاں گروپ کی چاروں ٹیموں کو سیمی فائنل میں داخل ہونے کے لیے ہر حال میں میچ جیتنا ہوگا کیونکہ گروپ میں چاروں ٹیموں سری لنکا، ہندوستان، پاکستان،جس نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں، اور جنوبی افریقہ کے پوائنٹس اب برابر ہو گئے ہیں اور چاروں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہیں ۔
سری لنکا کے خلاف میچ ہونے تک گروپ بی کی تمام ٹیموں کے دو دو پوانٹس تھے مگر رن اوسط کے حساب سے ہندوستان پہلی ،جنوبی افریقہ دوسری، سری لنکا تیسری اور پاکستان چوتھی پوزیشن پر تھا۔ لیکن پوائنٹس برابر ہوجانے کے بعد اب رن ریٹ کوئی معنی نہیں رکھتا۔اس لحاظ سے گروپ بی کے اگلے دونوں میچز کوارٹر فائنل کی حیثیت سے کھیلے جا ئیں گے اور بقیہ دو میچز کی فاتح ٹیمیںسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرینگی۔ جس سے ہندوستان یا جنوبی افریقہ کی ٹیموں میں سے ایک ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے نکلنا ہوگا۔ اسی طرح پاکستان کی قسمت بھی داؤ پر لگی ہے اور اسے سیمی فائنل میں جانے کے لیے اگلا میچ جووہ سری لنکا کے خلاف کھیلےگا، ہر حال میں جیتنا ہوگا۔پاکستان کی ٹیم اتوار کو سری لنکا کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلے گی جبکہ پیر کو جنوبی افریقہ اور ہندوستان مد مقابل ہونگے۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے ہندستان کے دیے321کے ہدف کو 48.3اووروں میں پورا کر کے کرکٹ شیدائیوں کو ششدر کر دیا تھا۔ ہندوستان کی طرف سے افتتاحی بلے باز شیکھر دھون نے شاندار سنچری بنائی تھی۔لیکن انکی 125کی، روہت شرما کی 78اور مہندر سنگھ دھونی کی 63رنز کی شاندار اننگز پرسری لنکا کے بلے بازوں نے نہایت جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے پانی پھیر دیا۔سری لنکا کی جانب سے گونا تھیلاکا نے76، مین آف دی میچ بی کے مینڈس نے89، کپتان اینجلو میتھیوز نے 52اور ایم پریرا نے 47رنز بنائے۔گونا رتنے نے صرف21گیندوں پر 34رنز کی غیر مفتوح اننگز کھیل کر سری لنکا کے لیے ہدف تک پہنچنا اور بھی آسان کر دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lanka stun india to blow group b wide open in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply