سری لنکا کے خلاف خراب بیٹنگ ٹیم انڈیا کو لے ڈوبی

پنے:ڈیبوٹنٹ کسوم رجیتھا کی عمدہ فاسٹ بولنگ اور کپتان چنڈی مل کی شاندار اننگز کی مدد سے سری لنکا نے ہندوستان کو 5وکٹ سے شکست دے کر تین ٹی۔ ٹونٹی میچوں کی سریز میں1-0کی برتری حاصل کر لی۔ مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں102رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اگرچہ صرف23رنز کے اسکور پر اس کے دونوں افتتاحی بلے باز معمر فاسٹ بولر کا شکار ہو گئے لیکن کپتان چنڈی مل اور کپور گڈیرا نے نہ صرف اننگز سنبھالی بلکہ نصف منزل بھی طے کرلی۔ جس وقت اسکور62تھا تو کپور گڈیرا 26گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 25رنز بنا کر اشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ قرار دے دیے گئے۔ چنڈی مل کو سری وردنا کی شکل میں ایک اچھا ساتھی مل گیا اور یہ دونوں اسکور کو ہدف کے کچھ اور قریب لے گئے۔ اس دوران ٹیم اندیا کے تمام ریگولر بولرز کو آزمانے کے بعد کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جز وقتی بولر سریش رینا کو بولنگ کی ذمہ داری دی ۔رینا نے بھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا اور چنڈی مل کو ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ کر کے ہندوستان اور جیت کے درمیان ایک بڑی رکاوٹ دور کر دی ۔جس وقت 91کے مجموعی اسکور پر اشون نے شناکا کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی تو ایسا محسوس ہوا کہ شاید ٹیم انڈیا کوئی کرشمہ کر دکھائے گی اور جیت سری لنکا کے جبڑے سے کھینچ لے گی۔ لیکن یہ پانچواں وکٹ ہندوستانی بولروں کی آخری کامیابی ثابت ہوا اور 18ویں اوور میں ہندوستان کے اب تک کے واحد کامیاب فاسٹ بولر بومرا کے چوتھے اوورمیںہی جیت کے لیے مطلوب دس رنز ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے بنا کر ہندستان پر شکست کی مہر ثبت کر دی۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا کو پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیا اور سبزہ زار پچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم انڈیا کو 20اوور بھی مکمل نہ کھیلنے دیے اور محض 18.5اوورز میں اس کی اننگز 101رنز پر سمیٹ دی۔ سری لنکا کے بولنگ اور فیلڈنگ کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹیم انڈیا کے8بلے باز دو عددی ہدسہ میں بھی نہ پہنچ سکے۔ اگر روی چندر اشون نے 24گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے31رنز کی ناقابل شکست نہ کھیلی ہوتی تو شاید ٹیم انڈیا100رنز سے بھی میلوں دور ڈھیر ہو چکی ہوتی۔ کیونکہ صرف72رنز پر اس کے 8کھلاڑی آو¿ٹ ہو چکے تھے۔سریش رینا نے 20گیندوں پر 20رنز ہی بنائے اور ایک چوکا و ایک چھکا لگایا۔ جبکہ دو عددی ہندسہ میں پہنچنے والے اس کے تیسرے اور آخری بلے باز یوراج سنگھ نے 14گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے10رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے رجیتھا نے 29رنز کے عوض تین وکٹ لیے اور مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔ شناکا نے محض16رنز دے کر تین ہی وکٹ لیے۔چمیرا نے دو اور سنانائیکے نے ایک وکٹ لی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lanka seamers topple india on green track 2 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply