انگلستان نے سری لنکاکو 2019کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرا دیا

نئی دہلی: (یواین آئی) ہندوستان کے خلاف یکے بعد دیگرے 9میچوں میں شکست کی تلخ یادوں سے سری لنکا کو اس وقت کافی حد تک چھٹکارہ مل گیا جب انگلستان نے پانچ و ن ڈے میچوں کی سریز کے پہلے ہی میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹ سے شکست دے کر سری لنکا کو 2019کے ورلڈ کپ میں راست داخلہ دلوا دیا۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں، ویسٹ انڈیز کو سات وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں شکست کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی اگلے عالمی کپ میں براہ راست کوالیفکیشن حاصل کرنے کی امید بھی ختم ہوگئی اور اب اسے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے کے لئے کوالیفائرس کھیلنے ہوں گے۔
دومرتبہ کی عالمی کپ چیمپئن ویسٹ انڈیزکے پاس ون ڈے رینکنگ میں فی الحال78پوائنٹ ہیں اور وہ کسی بھی حال میں 30 ستمبر کی حتمی کوالیفکیشن تاریخ تک سری لنکا کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتی جس کے پاس86پوائنٹ ہیں۔ سری لنکا کی براہ راست کوالیفائی کرنے کا انحصار انگلستان ۔ ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی اس سریز پر تھا کیونکہ اسے حال ہی میں ہندوستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں صفر۔پانچ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lanka qualify for 2019 world cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply